?️
پشاور(سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے چور مچائے شور کا مصداق قرار دیا جو کسی بات پر قائم نہیں رہتی اورمیڈیا پرجھوٹ بول رہی ہے ان کا کہناتھا کہ صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار پہلے ہی بتا دیا تھا، اب ہر کوئی ارسطو اور افلاطون بن کر میڈیا پر آ کر اپنے اپنے طریقے سے وضاحت کر رہا ہے جب سینٹ انتخابات کے دوران سات ووٹ مسترد ہوئے تھے اور گیلانی جیت گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کیوں سب کچھ ٹھیک تھا اور آج جب سات ووٹ مسترد ہوئے اور گیلانی ہار گیا تو کیوں شور مچا رہی ہے اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نہیں کہا کہ عدالتیں موجود ہیں جانا ہے تو سو بسم اللہ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر جھوٹ بولنا افسوسناک ہے۔
جمہوریت کے چیمپئن ہار جائیں تو دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں سنجرانی صاحب کی جیت محروم عوام کی جیت ہے سنجرانی کو ووٹ دینے والے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم تو اوپن بیلٹ چاہتے تھے مگر اپوزیشن انکاری تھی عمران خان پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اپوزیشن بعد میں روئے گی آج اپوزیشن کے رونے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پیسوں کے بل بوتے پر الیکشن کرانے کی عادی بن چکی ہے سنیٹرز حضرات نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے اپوزیشن کو اپنی شکست تسلیم کر لینی چاہیے۔بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے: روس
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: روس اور یوکرائنی جنگ کے آغاز کو 6 ماہ
اگست
اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی
اپریل
غزہ میں ایک قوم کی مکمل نسل کشی سلسلہ جاری
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم طبیب بلاحدود نے انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر
عراق کے خلاف امریکہ کی سازش
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ عراق
جون
اب بازی پلٹ چکی ہے
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کے اہلکار فلسطینی قیدیوں
ستمبر
سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد
مارچ
جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا
مئی
سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ