?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا گیا انہوں نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے، شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کے سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار امیر زادہ نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن لڑسکتے ہیں لہٰذا شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کیا۔
شوکت ترین خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ جس کے لیے مشیر خزانہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جب کہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
قرارداد کے جواب میں قرارداد
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف
جون
صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے اہلکار کا جانبدارانہ موقف
?️ 6 اگست 2022 سچ خبریں: مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے
اگست
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
?️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانی شروع
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
نومبر
شام کی طرح فلسطینی قوم بھی جیت جائے گی
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر
مئی
صہیونی تجزیہ کار: آرمی چیف آف اسٹاف نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معارف” کے عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے
جولائی
کرونا کیسز میں اضافہ
?️ 26 جون 2022(سچ خبریں)پاکستان میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے 400 سے زیادہ
جون
پوتین سے رابطہ قائم ہے، 8 یوکرینی بچے اپنے خاندانوں سے مل گئے:میلانیا ٹرمپ
?️ 11 اکتوبر 2025پوتین سے رابطہ قائم ہے، 8 یوکرینی بچے اپنے خاندانوں سے مل
اکتوبر