شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی یہ کام وہ پہلے بھی کرتے ہیں،اسد عمر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی،آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتےرہے۔ بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر نے وزیر خزانہ خیبر پختو نخوا تیمور جھگڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم نے ان 3 ماہ میں کیا کیا سب کو علم ہے۔
وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا،دو ماہ سے کے پی کے وزیر خزانہ ملاقات کیلئے وقت مانگتے رہے،خط میں لکھا کہ کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو لینے پڑیں گے،یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں۔ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ طاقت کے نشے میں دھت تھے اور دو ماہ تک ملاقات کیلئے وقت نہیں دیا،خیبر پختو نخوا نے 24 گھنٹے میں وفاق کو مثبت جواب دیا،انہوں نے الزام لگایا کہ پی ڈی ایم نے آخری وقت تک کوشش کی کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نہ نکلیں،پی ڈی ایم والے خود کو وائسرے سمجھ بیٹھے ہیں۔اس وقت بھی نا گہانی آفت ہے اور وزیر اعظم دوسرے ممالک سے پیسے مانگ رے ہیں،وزیر اعظم کیوں نہیں آئی ایم ایف سے کہتے ہیں کہ اس وقت گنجائش دے دیں،امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا۔ وزیر خزانہ خبیر پختو نخوا تیمور جھگڑا نے کہا کہ لیکس کا ایک کلچر ہے لیکن میں وہ اسکرین شارٹس لیک نہیں کروں گا،فاٹا کے عوام کو 70 سال تک نظر انداز کیا گیا۔
ہم نے فاٹا کیلئے حفیط شیخ اور شوکت ترین کو بھی خط لکھے تھے،میں نے کئی بار مفتاح اسماعیل کو پیغامات بھیجے،5 پانچ جولائی کو مفتاح اسماعیل سے میٹنگ کی اور تین لائن کا خط دیا۔6 جولائی کو خط پر دستخط کرکے پہنچایا گیا۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ بعد میں وفاقی کابینہ میں ڈسکس ہوا اورکچھ نہیں کیا گیا،فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پیسے خرچ کرنے تھے،مجھے خوف تھا کہ انکی اپنی جماعت انکے پیچھے پڑی ہوئی ہے یہ تبدیل ہو جائیں گے،ہم پر لوگوں کے حق کیلئے آواز اٹھانے پر سوالیہ نشان لگانے ہیں تو لگائیں۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نواں دور تاخیر کا شکار

?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

حزب اللہ کے ڈرون، صہیونی حکومت کے روزانہ آپریشنز میں خلل 

?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کان کی رپورٹ کے

تحریک حریت کا بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️ 12 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تحریک

ایران سے تعلقات نہیں توڑیں گے:یمنیوں کا امریکہ کو جواب

?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک نے امریکی صدر جو بائیڈن کی اسلامی

امریکا میں آج پہلا روزہ، امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم پیغام جاری کردیا

?️ 13 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ رمضان کی آمد

امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں بائیڈن کا بیان

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں ہونے والے انتخابات میں

مسائل کے پرامن حل کے لئے بھارت کو اپنی سوچ پر نظرثانی کرنا ہوگی: وزیر خارجہ

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

بحران سے دوچار ٹیکساس پر کیا بیت رہی ہے؟

?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کے بہت سارے حصے غیر معمولی شدید برفباری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے