🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد شوکت ترین کے لئے سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کو مستعفی ہونا پڑا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنوایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شپ سے استعفیٰ دینے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینیٹرایوب آفریدی بھی موجود تھے۔ ذرائع نے کہا سینیٹرایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔ شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹربنایا جائے گا۔
یاد رہے دو روز قبل شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کیا گیا تھا تاہم شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔
مشہور خبریں۔
روسی صدر کا غزہ محاصرے کے بارے میں اظہار خیال
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی صدر نے غزہ جنگ کے بارے میں اپنے تازہ
اکتوبر
کون سا لیڈرہے جو جرنیلوں سے نہیں ملتا: شیخ رشید
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے
🗓️ 1 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
دسمبر
جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے، جسٹس منصور
🗓️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس
جنوری
پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان
🗓️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو
اگست
سعودی عرب کی اپنے شہریوں سے لبنان کا سفر نہ کرنے کی اپیل
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی
اکتوبر
امت مسلمہ پاکستان کو مبارکبادی دے رہی ہے: طاہر اشرفی
🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے
مئی
مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف مضبوط ہے: عراق
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے
مارچ