شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی

شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفی دینے کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کے لئے سینیٹر بننے کی راہ ہموار گئی ہے،  چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گےاس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔ایوب آفریدی کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں ، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اوورسیز لگا دیا گیا ہے۔ایوب آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیالیکن مشترکہ اجلاس کےباعث انتظار کاکہا گیا، سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جسےچاہیں ذمےداری دیں، وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دیں گے تو اعتراض نہیں، اوزیراعظم نےموقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا

?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کو متازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے: فواد چوہدری

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نئے ڈی جی

بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب اور جیالوں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب

برلن میں سب سے زیادہ نومولود بچوں کا نام محمد

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:جرمن دارالحکومت میں مرد بچوں میں سب سے زیادہ نام محمد

برازیل برکس کی حمایت میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہے

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر کے ایک سینئر مشیر نے اعلان کیا

کیا بن سلمان نیتن یاہو سے ناراض ہیں؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے