شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع

شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

?️

خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو  ہوگی، این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو  ہوگی جس کے لیے  مشیرخزانہ شوکت ترین سمیت 4 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔

الیکشن کمیشن پشاور کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین ، این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 3 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 دسمبر کو مکمل کی جائے گی جب کہ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا ، جب کہ 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، امیدوار اپنے کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے کے پی سے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا۔

مشہور خبریں۔

شہید نصراللہ کا راستہ جاری رہے گا، ہم مزاحمتی اسلحہ نہیں چھوڑیں گے:شیخ نعیم قاسم

?️ 28 ستمبر 2025شہید نصراللہ کا راستہ جاری رہے گا، ہم مزاحمتی اسلحہ نہیں چھوڑیں

سابق اسرائیلی وزیر اعظم: اسرائیل کا انتظام غنڈوں کے ایک گروہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانا ریلیز

?️ 8 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کمیٹیوں

سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

?️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی

33000 فلسطینیوں کے قاتل کے خلاف بولنا یہود دشمنی ہے؟: امریکی سینیٹر

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر نے آج

جانسن دوبارہ انگلینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں:ٹائمز

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار کے پولیٹیکل سکریٹری نے تصدیق کی کہ اس

سربراہ انٹیلی جنس بیورو کو پلاٹس قواعد کے مطابق الاٹ کیے، سی ڈی اے کا دعویٰ

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انٹیلی جنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے