?️
وزیر ستان (سچ خبریں) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چوکی پر مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ضلع میں سیکیورٹی سے متعلق امور سے نمٹنے والے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد سے متصل حسن خیل کے علاقے میں بیزا چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صبح سویرے ہونے والے حملے میں 3 فوجی شہید اور ایک زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی کو دوٹوئی کے علاقے میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔شمالی وزیرستان اور اس سے ملحقہ قبائلی ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جب سے طالبان نے افغانستان میں افغان اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کی ہے۔
گزشتہ ہفتے افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوٹوئی میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی جس میں 2 فوجی شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔
اسی دن جنوبی وزیرستان میں 3 فوجی شہید ہوگئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاک فوج واقعے کے بارے میں رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
کراچی: ایرانی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گزشتہ روز کراچی کے
اپریل
سعودی عرب کا یمنیوں کی ویکسینیشن روکنے کے لیے اقدام
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام ایک امتیازی اقدام میں اس ملک میں رہنے والے
اگست
ایران پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے:پاکستان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے ایران پر
جون
برطانوی وزیر خارجہ کا دورۂ چین ملتوی،وجوہات؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بلومبرگ خبر رساں ادارے نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ
جولائی
میڈیا شیطانت ناکام
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں
اکتوبر
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری
ایران جنگ میں سینکڑوں امریکی فوجی ہلاک و زخمی؛ امریکی میڈیا کا انکشاف
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ The Intercept کے مطابق ایران کے ساتھ جاری
اپریل
علی امین گنڈاپور کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 9 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس
اپریل