شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فوجی جوان شہید

?️

شمالی وزیرستان:(سچ خبریں)  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں 30 نومبر کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ مزید بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں میں فعال تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد موجود ہو تو اس کا خاتمہ کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ 29 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات اور گوادر۔ہوشاب (ایم-8) پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ 23 نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ 22 نومبر کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ شہید جوان کی شناخت کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار عمرحیات کے نام سے ہوئی۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملک کی داخلی وخارجی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل

کیا فلسطینی قوم کو خطرے کا سامنا ہے ؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی پر

نومئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ، اعجاز چودھری، یاسمین راشد کو سزا، شاہ محمود بری

?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمے کا

اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے: احمد الشرع

?️ 26 ستمبر 2025اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے:

یوکرین میں جنگ کی مالی معاونت کے لیے امریکہ کا نیا بہانہ

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے یوکرین کو مالی امداد بھیجتی

اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی

شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس

?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر

نیب ترامیم بحال: جمہوری لوگ غیر جمہوری رویے کو فروغ دے رہے ہیں، شبلی فراز کی تنقید

?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے