?️
شمالی وزیرستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں 30 نومبر کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ مزید بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں میں فعال تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد موجود ہو تو اس کا خاتمہ کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ 29 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات اور گوادر۔ہوشاب (ایم-8) پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔
خیال رہے کہ 23 نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ 22 نومبر کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ شہید جوان کی شناخت کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار عمرحیات کے نام سے ہوئی۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
سعودی عرب میں عمرہ کے لیے نئے شرائط
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس اور اس کی
فروری
اب سے نیتن یاہو فراریوں اور پناہ گزینوں کے رہنما ہوں گے: عطوان
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رایالیوم کے مدیر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار
اکتوبر
سیالکوٹ واقعے پر عدنان صدیقی کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے
دسمبر
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کا مودی اور انٹیلی جنس اداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن
مئی
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
ستمبر
صہیونی جنرل کا غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کا منصوبہ
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: ریڈیو ایف ایم 103 کے ساتھ بات چیت میں، ایسوسی
مارچ
الجولانی حکومت کی ذلت آمیز پالیسی
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جب صیہونی وزیر
جولائی