?️
وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 خوراج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشتگردوں کے ایک گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیر لیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں در انداز خوارج ہلاک کردیے گئے، ہلاک خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ادھر جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں خوارج کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس دوران 5 خوارج ہلاک کردیے۔
بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھرتی کے 6 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 7 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 4 خارجیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز مہمند پرحملے کی کوشش کی تھی جب کہ چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر نےکہا تھا سیکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا، ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوزر عرف صدام بھی شامل تھا، آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل 19 اگست کو باجوڑ میں خوارجی کے ایک گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ خارجی دہشت گردوں نے 18 سے 19 اگست کی رات کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی در اندازی کو باجوڑ میں ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران 4 خوارجی زخمی بھی ہوئے۔
صدر مملکت، وزیراعظم کی جانب سے حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
لیاری واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ مراد علی شاہ
?️ 6 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
جولائی
اے ایف پی: ٹرمپ کا نام نوبل انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: نوبل پرائز کمیٹی نے امریکی صدر کا نام ایوارڈ کے
اکتوبر
نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے
?️ 28 دسمبر 2025 نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا
دسمبر
گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔ طلال چودھری
?️ 27 ستمبر 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
ستمبر
ایران نے مذاکراتی عمل کو کامیابی سے تاکتیکی سطح پر کنٹرول کیا ہے: ترک ماہر
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان مسقط میں ہونے والے حالیہ
اپریل
غزہ جنگ کے 100ویں دن کے موقع پراسرائیل کا نئا انکشاف
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ 90 روز سے زائد عرصے
جنوری
جرمنی میں مسلمانوں کی مساجد اور مقدس مقامات پر 800 سے زیادہ حملوں کا ریکارڈ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ 2014
جون
کیا اسرائیل رہبر ایران کی پیش گوئی سے پہلے ہی مٹ جائے گا؟: میڈل ایسٹ مانیٹر
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی علاقوں پر اپنے قبضے کے آغاز کے 73 سال بعد،
اپریل