?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین کے بیٹے حسن شعیب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سردار شہباز کھوسہ اور عمیر بلوچ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے شعیب شاہین کی درخواست کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر کی گئی دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرکے کیس کو کل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم ، زین قریشی ، شعیب شاہین کی درخواستوں کو کل ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آج ڈویژن بینچ دستیاب نہیں تھا اس لیے ان درخواستوں کو کل کیلئے مقرر کریں گے، اس درخواست کو بھی ان ہی کے ساتھ رکھیں گے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ابھی جو ہوگا کل ہی ہوگا، دیگر درخواستوں کے ساتھ ہی یہ بھی کل مقرر ہو گی۔
دوران سماعت اسٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شعیب شاہین سے ملاقات کرادی گئی ہے اور جو ادویات تھیں وہ بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
جس پر درخواست گزار کے وکیل شہباز کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بالکل ملاقات کرادی گئی ہے لیکن اور بھی بہت سے معاملات ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کو بتایا کہ آپ کی درخواست آئی ہے اور ہم نے مارک کردی ہے، جس پر شہباز کھوسہ نے کہا کہ ہم نے درخواست نہیں دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ظفر کھوکھر صاحب نے درخواست دی ہے، ابھی میں نے مارک کی ہے، انہوں نے کہا کہ 4 درخواستیں آئیں ہیں اور چاروں مارک کی گئی ہیں۔
عدالت نے درخواست دیگر متعلقہ درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے سماعت کل کیلئے ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ
اکتوبر
مریم نواز بیماری میں مبتلا ہو گئی ہیں
?️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ کی نائب صدر مریم
مارچ
جنگ بندی کے مذاکرات میں 90 فیصد معاملات پر اتفاق
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ملک کے دیگر حکام کے
ستمبر
عرب ممالک سے تعلقات ضروری ہیں لیکن اصل ہدف مغربی کنارے پر قبضہ ہے:اسرائیلی کمیٹی چیرمین
?️ 20 اگست 2025عرب ممالک سے تعلقات ضروری ہیں لیکن اصل ہدف مغربی کنارے پر
اگست
وفاقی حکومت ملک کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے. احسن اقبال
?️ 17 نومبر 2025شکرگڑھ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے
نومبر
فیصل واڈا کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوئی، نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل
اکتوبر
خیبرپختونخوا: فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
?️ 21 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے
نومبر
الشعراء: اسرائیلی جارحیت امریکی مفادات کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی احمد الشعراء نے ماسکو کے دورے کی
اکتوبر