?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا یوم پاکستان کے موقع پر کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے ،ہماری حکومت نہ ڈرتی ہے نہ دبتی ہے، ہمارے پاس وہ لیڈرشپ موجود ہے جیسی قائداعظم کی تھی۔
سینیٹر شبلی فراز نے یوم پاکستان کے موقع پر فوٹوگرافک نمائش سے خطاب کے دوران کہا کہ اس ملک کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، قائداعظم نے ایسے سفر اور منزل کا تعین کیا جس کا مقصد قانون اور آئین کی بالادستی والا معاشرہ تھا۔ افواج پاکستان اور پولیس کے اداروں نے ملک میں نظم وضبط قائم کرنے کے لیے بہت کام کیے، ہم نے اس عزم کو دہرانا ہے جس کے لیے ملک بنا تھا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ ملک بنا تھا پاکستان کی عوام کے لیے جہاں سب کو انصاف مل سکے، ایسا ملک نہ ہو جس میں لوگ قانون کا مذاق اڑائیں، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی روش اپنائی گئی جس نے اخلاقی معیار کو تباہ کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا، نوازشریف نے قانون سے فرار اختیار کرلی، جب بھی نوازشریف پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے، مولانا فضل الرحمٰن رینٹ اے کراؤڈ کے کاروبار میں ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے پھر تفصیلات عوام سے شیئر کریں گے، براڈشیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ پچھلے سال سے اس ملک کی سمت درست ہوچکی ہے جو بڑا چور ہوگا،جس کی اربوں کی جائیدادیں ہوں گی اسے چور نہیں کہا جاتا، پوری قوم نے معاشرے کو ٹھیک کرنے میں حصہ لینا ہے۔


مشہور خبریں۔
ُغم کی خبر، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی
?️ 27 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} بر سر اقتدار پارٹی یعنی پی ٹی آئی میں
فروری
یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،
فروری
یوکرین 5 بلین یورو کی یورپی امداد کے انتظار میں
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کیف اس ہفتے
ستمبر
صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اردن کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے صیہونی حکومت کے
جون
وزیر داخلہ کا وزیراعظم کو جہانگیر ترین سے بات چیت کا مشورہ
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران
فروری
نصراللہ اسرائیل کے بارے میں غلط نہیں ہیں: ہاریٹز
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عسکری امور کے تجزیہ کار عاموس هرئیل نے عبرانی اخبار ہاریٹز
مارچ
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیے بغیر ناکارہ ہونے کا خدشہ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 19 ویں
مئی
بشار الاسد کے دورہ تہران کی سیاسی اور اقتصادی جہتیں
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد کل اتوارکو غیر اعلانیہ دورے پر
مئی