شبلی فراز نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست  کی وجہ بتا دی

لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی  کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا، ہمارے بہت سے کارکنان پارٹی قیادت سے ناراض تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا، ہمارے بہت سے کارکنان پارٹی قیادت سے ناراض تھے اسی لئے ہم ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال کے باوجود بھی ہم تحریک انصاف سیٹیں نکال رہی ہے، اور ابھی بہت سے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہے، ہماری ہار کی ایک وجہ مہنگائی بھی ہے، لیکن یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، تاہم پارٹی میں کہاں کمزوری ہوئی ہم اس کا جائزہ لیں گے، تنظیمی سطح پر کہاں کہاں کمزوریاں ہیں وہ بھی دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے بلدیاتی انتخابات میں صرف چند نشستوں پر کامیابی حاصل کی، لیکن یہ پہلا مرحلہ تھا، ہمیں آگے کے لئے بہت سی تیاری کرنی ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔ شوکت یوسفزئی نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔

شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گذشتہ روز ہوئی۔ خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک جے یو آئی ف آگےاور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی میں فنانس بل کی تحریک منظور کر لی گئی

?️ 29 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی

آرمینیا میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان مقابلہ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: آرمینیائی وزیر دفاع سورین پاپیکیان کی پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے درجنوں ائمہ اور خطبا کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 30 مارچ 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد

اسرائیل میں انتہا پسند یہودیوں کی جبری بھرتی

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے انفارمیشن بیس

حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی

کیا یوکرین اپنے دہشت گردانہ حملےجاری رکھے گا؟

?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:روسی سرزمین پر حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے، روسی وزارت

خضر عدنان کی شہادت سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی توہین

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صیہونی حکومت کی

وزرائے اعلی اور گورنرز کی قوم کو عید کی مبارکباد، مستحقین کو خوشیوں میں شامل کرنے کی اپیل

?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالفطر پر وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے