شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

?️

ملتان: (سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور کسی پالیسی میں کوئی تسلسل نہیں ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ایک خاتون کو زیادہ احساس ہو سکتا ہے کہ گھر کا چولہا کیسے چلتا ہے اور وہ بجھتا کیوں ہے اور ایک ماں کو اس بات کا زیادہ احساس ہو سکتا ہے کہ میرے بچوں کے مستقبل کا کیا بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں دین اسلام نے خواتین کے حقوق کا واضح تحفظ کیا ہے، انہیں جائیداد کا حق دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں کردار ادا کرنے کا حق دیا ہے وہاں ہمارے آئین میں بھی خواتین کے لیے گنجائش پیدا کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون میں ہر سیاسی جماعت پر یہ پابندی ہے کہ انہیں کم از کم 5 فیصد نشستیں خواتین کے لیے مختص کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ سے لے کر 2005 کے زلزلے میں پاکستان کی خواتین اور بچیوں نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے اور میری یہ رائے ہے کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ ہمیں ایک نئے طرز کی سیاست متعارف کروانی ہے اور اس جمود کو توڑنا ہے جس کے لیے جو گھر کی ماں یا بیٹی کردار ادا کر سکتی ہے وہ شاید کوئی نہیں کر سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت میں جب عالمی سطح پر تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل تھی اور ہم نے لوگوں پر کم از کم بوجھ ڈالنے کے لیے سبسڈی دی اور اسی طرح ہماری حکومت میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 145 روپے فی لیٹر تھی اور آج پی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت میں تیل کی عالمی قیمت 105 ڈالر فی ڈالر سے گر کر 95 ڈالر فی ڈالر تک ہوچکی ہے تو پیٹرول کی قیمت 227 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 244 روپے فی لیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اس حکومت نے عوام پر ظلم کیا ہے اور اس کا ذکر نہیں کیا وہ یہ ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا ہے کہ ہم ہر ماہ پیٹرول کی لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کریں گے اور اب انہوں نے تیل کی قیمت میں مزید 50 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگلے پانچ ماہ تک پیٹرول کی لیوی میں اضافہ کیا جاتا رہے گا جس کا اثر ہمارے زرعی شعبے پر پڑے گا اور اس وقت ڈیزل کی قیمت کا جس طرح سے زرعی شعبے پر اثر ہو رہا ہے وہ ایک کسان ہی جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اس کا احساس بھی ہر پاکستانی کو ہے، مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی کہ مفتاح اسمٰعیل پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ میں مہنگائی کم کرنے کے لیے نہیں آیا مگر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا میری ترجیح ہے، تو سوال یہ ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ کی طرف کون دھکیل رہا ہے، اس کی ذمہ داری کس پر ہے کیونکہ جب یہ حکومت میں نہیں تھے تو یہ کہتے تھے کہ ساری مہنگائی کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کار حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو تمام تجربہ کار ایک ساتھ حکومت میں ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارا افراط زر چند ماہ میں بڑھ کر 38 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ ہماری حکومت میں ساڑھے 16 فیصد تک تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کہنا ناکافی ہے کہ دیوالیہ کے ذمہ دار پچھلی حکومت ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور کسی پالیسی میں کوئی تسلسل نہیں ہے، موجودہ حکومت کی ساکھ بہت متاثر ہو چکی ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ جب ملک کے لیے رعایت لینے کے لیے باہر کسی سے بات کرنی ہوتی ہے تو وہ بات بھی آرمی چیف کرتے ہیں جو کہ وزیر خارجہ کو کرنی چاہیے، مگر ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کوئی ان کو توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی ان کی بات میں اہمیت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے یہ حالات ہیں کہ سب سے زیادہ 4 کمزور ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام لیا جارہا ہے تو یہ جو این اے 157 میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اس پر باشعور لوگوں کو نگاہ رکھنی ہوگی کیونکہ جب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ حکومت آئی ہے، روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق

میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد

کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں

عمران خان سے ن لیگ گھبراتی ہے

?️ 4 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان

پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

?️ 9 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

میں نہیں تو کون؟ ٹرمپ کا امریکیوں کو مشورہ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کا خیال ہے کہ اس ملک

ایران سے جنگ کے بعد امریکہ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی

?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے