?️
اسلام آباد (سچ خبریں)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد میں جلسے میں شمولیت واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے میں بھرپور شرکت پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے ٹوئیٹ میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے جلسے میں اتنی کثیر تعداد میں عوام کی شمولیت نہ صرف چئیرمین عمران خان پر پاکستان کے لوگوں کے مکمل اعتماد کا انہوں نے کہا کہ عوام کی کثیر تعداد میں جلسے میں شمولیت واضح پیغام ہے کہ غیور پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بدکلامی اور اوباش پن شریف خاندان نے متعارف کروایا، آج بھی اس خاندان کا پورا زور بیہودگی کے فروغ پر ہی لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھگوڑے چور کی جھوٹی دختر ملک میں بداخلاقی کی ہر مہم کی سرپرستی کررہی ہے،سر تا پا اس کرپٹ اور جھوٹی خاتون کے شر سے عدلیہ و فوج سمیت کوئی محفوظ نہیں، وزیراعظم ہاؤس میں عوام کے پیسوں سے یہ جھوٹی خاتون فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں بیٹیاں عفت و عصمت کی علامت ہیں، یہ بیہودہ خاتون آڈیو ویڈیوز کا مکروہ دھندہ کرتی ہے، این آر او ٹو نے چوروں کو 1100 ارب ہضم کرنے ہی کی اجازت نہیں دی بلکہ مریم صفدر جیسوں کو سیاست و معاشرت میں غلاظت پھیلانے کی بھی کھلی چھوٹ دی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اس کا کرپٹ مفرور باپ بھرے جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالتا تھا، اس جھوٹی خاتون کا باپ حکومت میں تھا تو اپنی سرپرستی میں ڈان لیکس جیسی وارداتیں کرتا رہا، اس جھوٹی خاتون کو اپنی اور باپ کی جائیدادوں کے علاوہ ہر بات کی خبر ہے۔
فرخ حبیب نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی خاتون اور اس کے باپ کا حرام کا زیادہ تر پیسہ ملک سے باہر ہے،عوامی تکالیف کا احساس اس کے باپ کو تھا نہ اس کو اور اس کے چچا کو ہے، چوروں کا ٹبر اپنی چوری بچانے اور سیاست میں گند ڈالنے آیا تھا، دونوں کام پورے زور سے کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
عراقی پارلیمنٹ اسپیکر اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے جو بغداد کا دورہ کیا ہے،
اگست
میک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے نئےاسپیکر
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: کئی دنوں تک ناکام مذاکرات اور ووٹنگ کے
جنوری
یورپی تجارتی بندرگاہوں میں اعلی منظم جرائم پر یوروپول کی رپورٹ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ دنیا میں بندرگاہیں عالمی
اپریل
سچ ہر دور میں لوگوں کو کڑوا لگا ہے: یاسر حسین
?️ 29 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا
جون
ہم گیس نکالنے کے حوالے سے اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں: تل ابیب
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے لبنانی حزب اللہ کے
جون
سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ
?️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے
مئی
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ ک خاتمےختم کر پائیں گے؟
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں
جولائی