غیور پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد میں جلسے میں شمولیت واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے میں بھرپور شرکت پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے ٹوئیٹ میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے جلسے میں اتنی کثیر تعداد میں عوام کی شمولیت نہ صرف چئیرمین عمران خان پر پاکستان کے لوگوں کے مکمل اعتماد کا انہوں نے کہا کہ عوام کی کثیر تعداد میں جلسے میں شمولیت واضح پیغام ہے کہ غیور پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بدکلامی اور اوباش پن شریف خاندان نے متعارف کروایا، آج بھی اس خاندان کا پورا زور بیہودگی کے فروغ پر ہی لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھگوڑے چور کی جھوٹی دختر ملک میں بداخلاقی کی ہر مہم کی سرپرستی کررہی ہے،سر تا پا اس کرپٹ اور جھوٹی خاتون کے شر سے عدلیہ و فوج سمیت کوئی محفوظ نہیں، وزیراعظم ہاؤس میں عوام کے پیسوں سے یہ جھوٹی خاتون فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں بیٹیاں عفت و عصمت کی علامت ہیں، یہ بیہودہ خاتون آڈیو ویڈیوز کا مکروہ دھندہ کرتی ہے، این آر او ٹو نے چوروں کو 1100 ارب ہضم کرنے ہی کی اجازت نہیں دی بلکہ مریم صفدر جیسوں کو سیاست و معاشرت میں غلاظت پھیلانے کی بھی کھلی چھوٹ دی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اس کا کرپٹ مفرور باپ بھرے جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالتا تھا، اس جھوٹی خاتون کا باپ حکومت میں تھا تو اپنی سرپرستی میں ڈان لیکس جیسی وارداتیں کرتا رہا، اس جھوٹی خاتون کو اپنی اور باپ کی جائیدادوں کے علاوہ ہر بات کی خبر ہے۔

فرخ حبیب نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی خاتون اور اس کے باپ کا حرام کا زیادہ تر پیسہ ملک سے باہر ہے،عوامی تکالیف کا احساس اس کے باپ کو تھا نہ اس کو اور اس کے چچا کو ہے، چوروں کا ٹبر اپنی چوری بچانے اور سیاست میں گند ڈالنے آیا تھا، دونوں کام پورے زور سے کررہا ہے۔

مشہور خبریں۔

جعفر ایکسپریس ٹرین کے آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، سیکورٹی ذرائع

?️ 14 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان

امیر قطر اور صدر امارات کے درمیان اہم ملاقات

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور

میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار

?️ 24 مارچ 2025میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی

برطانیہ کا نئے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا اعلان

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک میں کم از کم 16 نئے

صیہونی حکام کا اپنے قیدیوں کو واپس لینے سے انکار!

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے

سعودی اتحاد موقع پر پچھتائے گا: یمنی اہلکار

?️ 28 اپریل 2022یمنی انصار اللہ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے سعودی

کیا امریکہ کو جمہوریت کا دم بھرنے کا حق ہے؟

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ صرف جمہوریت کا جھنڈا لہرا رہا ہے جبکہ پوری دنیا

کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے