?️
لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ دیگر رہنماؤں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں سنائے گئے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے اسی مقدمے میں خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور روبینہ جمیل کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو تیسرے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے بری کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے ٹرائل مکمل کیا اور عدالت میں ان کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ میں ملزمان کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اس مقدمے میں کل ملزمان 51 تھے، جن میں سے 12 ملزمان اشتہاری ہوئے تھے جبکہ 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔
خیال رہے کہ 11 اگست 2025 کو بھی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا جبکہ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے روس سے فوجی اڈے کا مطالبہ کیا
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے روس
ستمبر
افغان خواتین کی حالت زار
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے
جون
جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ کا فیصلے کے بعد ردعمل
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا للہ اسلام آباد ہائی کورٹ
مئی
ایرانی اور برطانوی وزراء خارجہ کی نیویارک میں ملاقات متوقع
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ایرانی
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری اپنا گھر مسمار کرنے پر مجبور
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک فلسطینی شہری کو اس کا مکان مسمار
فروری
بلوچستان سے 4 دہشت گرد گرفتار، افغانستان سے دراندازی کے شواہد سامنے آگئے
?️ 6 مارچ 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان میں آپریشن کے بعد 4 دہشت گرد گرفتار
مارچ
حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی
جون
3 صیہونی وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ جنگ غزہ
جون