شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کردیا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شاہینوں نے پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کو گھس کر مارا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دنیا پاک فضائیہ کو مان گئی ہے، رافیل آج تک کسی نے نہیں گرایا، فرانس کو رافیل کی فکر پڑ گئی، انڈیا کو لاہور میں ناشتے کا شوق تھا، پاک فضائیہ نے تمام کھانے انڈیا میں ہی پہنچا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب بھارت کبھی بھول نہیں پائے گا، مودی کی پورے خطے پر راج کی خواہش تھی، کل گھٹنوں پر آنا پڑا، مودی نے جھوٹے پروپیگنڈے چلائے، پاکستانی قوم اورمیڈیا کو سلام ہے، پاکستان نے بھارت کو سوشل میڈیا اور میدان میں شکست دی۔

ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے شہید بچوں کے نام لکھ کر میزائل ہندوستان میں داغے ہیں، بھارتی میڈیا یہ بتا نہیں رہا کہ نقصان کتنا ہوا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا ہمارے جواب کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی، بھارت کو 4دن کی مستی کا جواب صرف 4گھنٹے میں دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہم پرامن قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے، شریف انسان وقت آنے پر سب سے بڑا بدمعاش ہوتا ہے، پاکستانی قوم بھارتی ڈرونز کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے لگارہی تھی، ڈر کر بھاگی نہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افواج ملک کی سالمیت کی جنگ لڑنے کیلئے خود کو ہروقت تیار رکھتی ہیں، دشمن کہہ رہا تھا گھس کر ماریں گے مگر ان کی ہمت نہیں ہوئی، پاکستانی شاہین ہندوستان میں گئے اورمار کر واپس آئے، ہم نے بھارت کی جنگ کی دھمکی کو جوتی کی نوک پر رکھا تھا۔

عظمی بخاری نے یاد دلایا کہ یہ حقیقت ہے ایٹمی دھماکے نوازشریف نے کیے، یہ حقیقت ہے ملک کےدفاع کو ناقابل تسخیر نوازشریف نے بنایا، جے ایف 17تھنڈر نوازشریف نے لے کر دیئے، جب بھی مسلم لیگ ن کا دور ہوتا ہے ملک میں خوشحالی آتی ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کا نیا قدم

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان

اسرائیلی فوجیوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ نہیں:صہیونی میڈیا

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار نے قابض حکومت کے فوجیوں کے پاس بلٹ پروف

نیویارک ٹائمز: معروف فلسطینی صحافی شیرین ابو عقلہ کو اسرائیلی گولی مارنا جان بوجھ کر کیا گیا تھا

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے 2022 میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی

کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں

اسرائیل کا کوئی بھی جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزرے گا

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ

یمنی فوج کی سعودی عرب کو خطرناک دھمکی

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر

جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے

?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود

پیرا کی بدولت پورے پنجاب میں اب قانون پر عمل ہوتا نظر آئے گا۔ مریم نواز

?️ 15 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے