?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بیروت پہنچنے والے شہریوں کو چارٹرپرواز کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اجلاس کو شام سے پاکستانیوں کے انخلا میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر 2024 کی درمیانی شب چارٹرپرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ایئرپورٹ پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اب تک 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔
اے پی پی نے دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانے نے انخلا کے عمل میں کردار ادا کیا۔
گزشتہ روز شام میں موجود 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچے جہاں سے ان کو پاکستان واپس لایا جائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے شام میں محصور تقریباً 500 سے 600 کے درمیان پاکستانیوں کے انخلا کے لیے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی سے رابطہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے قبضے کے نتیجے میں معزول صدر بشارالاسد کے طویل مدتی اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا جس کے بعد محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کے وزیراعظم کے طور نامزد کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
آج خاموشی، کل محاصرہ توڑ دیں گے: تونسی رہنما
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: تونس کے اتحاد برائے حمایت فلسطین کے سربراہ صادق عمار
جون
ابھرتی ہوئی معیشتوں پر برکس کے اثرات
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: برکس گروپ، برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کی
اکتوبر
حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین
جولائی
کشمیری مندوبین کی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مداخلت کی اپیل
?️ 26 ستمبر 2025جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری وفد میں شامل خواتین رہنماؤں نے بھارت کے
ستمبر
دنیا کہاں جا رہی ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر
جولائی
صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کی عدم تعمیل
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے
فروری
تین ہفتے سے سلمان رشدی بے خبر
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: تین ہفتے قبل مغربی نیویارک میں پیغمبر اسلام (ص) کی
ستمبر
اسرائیل نے ہمارے امن کے پیغام کا جواب 1000 فضائی حملوں سے دیا: جولانی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، خود ساختہ صدر سوریا، نے الزام لگایا ہے
دسمبر