?️
بیجنگ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ پاکستان، چین گوادر کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان سے چینی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن چیئرمین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے قومی ترقی،اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تعریف ہے، سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے اور دونوں ممالک کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین گوادر کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، سی پیک ،بی آرآئی منصوبے کا اہم جز ہے ، سی پیک کے جلد مکمل ہونیوالے منصوبوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں، کوروناکے باوجود سی پیک منصوبوں پر تعاون کیساتھ کام جاری رہا، ایم ایل ون اور دیگر توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔
چیئرمین چائنہ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمزکمیشن نے کہا کہ چین سی پیک منصوبوں کو اہمیت دیتاہے ، 7سال میں چین پاکستان کا سب سے بڑاشراکت دار بن گیا ہے ، چینی ادارے سرمایہ کاری کیلئےسرکاری،نجی اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ملاقات میں دونوں فریقوں نے نئے گرین، ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ،این ڈی آرسی میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔


مشہور خبریں۔
گوادر میں تباہ کُن بارشیں: ’بحالی کے کاموں میں کافی محنت اور وقت درکار ہے‘
?️ 7 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) موسم کی صورتحال بتانے والے ماہرین نے پہلے ہی
مارچ
ٹک ٹاک پر فلٹرز اور افیکٹس بناکر پیسے کمانا ممکن
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے ’ایفیکٹ
اکتوبر
کراچی کو صاف کرنا وزیر اعظم کا کام نہیں:فواد چوہدری
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے
اپریل
بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ
اپریل
جنگ کے بعد غزہ میں سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا مصر کا منصوبہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا ہے کہ مصر نے غزہ
اگست
باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد
جولائی
غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے
مارچ
انصاراللہ کی جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی شرطیں
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یمنی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے یہ
فروری