?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کردیا، بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کے لیے راہداری قائم کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، 14 ویں جے سی سی نے باضابطہ طور پر سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے، اڑان پاکستان کا ہدف پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، فائیو ایز فریم ورک اور سی پیک کی پانچ راہداریاں ایک دوسرے سے جڑی ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا، چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ گروتھ راہداری پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور معاشی ترقی تیز کرنے کا احاطہ کرتی ہے، برآمدات کو پائیدار ترقی کا محور بنا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کی دو ٹریلین ڈالر برآمدات میں انتہائی کم حصہ ہے، پاکستانی مصنوعات پر بھی آسیان ممالک کا ٹیرف نافذ کرنے کی تجویز دی ہے، انوویشن راہداری کا مقصد ٹیکنالوجی میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور ڈیجیٹل سلک روٹ بنانا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ گرین انرجی راہداری موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے اور تیار رہنے میں باہمی تعاون کو فروغ دے گی جبکہ انفراسٹرکچر راہداری میں وسطی ایشیاء اور افغانستان کے ساتھ علاقائی ربط کے لئے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ صدر شی جین پنگ کا خوشحالی اور مشترکہ علاقائی ترقی کا ویژن اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہے ، پاکستان نے سی پیک فیز ٹو میں عوام کی ترقی اور نوجوانوں کی ہنرمندی کو مرکزی حیثیت دینے کی تجویز پیش کی ہے۔


مشہور خبریں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا
?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق
جنوری
حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے نتائج
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:حیفا میونسپلٹی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عینات کلش نے اسرائیل کو
فروری
غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو
اکتوبر
چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: کل پیر کو سی ان ان کو انٹرویو دیتے
اگست
شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں عید تک عارضی کمی کا فیصلہ
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور شوگر
مئی
صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن
جولائی
امریکہ زیلینسکی کو ہٹانے کی کوشش میں
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں اعلان
اگست
اماراتی شاہی خاندان میں قدرت کی جنگ عروج پر
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس سے متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کے مابین
جولائی