جو کچھ ہورہا ہے اتحادی اس سے لاعلم ہیں، پیپلزپارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ خوش آئند ہے لیکن وزیردفاع اور وزیرخارجہ بیان کریں کہ خارجہ پالیسی کو کس طرف لے کر جانا ہے؟ جو کچھ ہورہا ہے اتحادی اس سے لاعلم ہیں، ہمارا کوئی ممبر ان کے کسی اہم وفد کا حصہ نہیں بنتا، اگر بائی پاس کرکے کرنا ہے تو بے شک کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد اعلان کی گئی زرعی ایمرجنسی میں کچھ نہیں، اس میں دیا گیا ریلیف کوئی معنی نہیں رکھتا، ایک مہینے کے بلوں کی معافی کی کوئی اہمیت نہیں، جب تک ڈوبے ہوئے گھرانے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے بل معاف ہونے چاہئیں۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پنجاب کو فتح نہیں کیا گیا ہے، یہ صوبہ اگر ووٹ کی بنیاد پر ایک حکومت کے پاس آسکتا ہے تو کل دوسرے کے پاس بھی جاسکتا ہے، جس طرح صوبائیت پھیلائی جا رہی ہے اور جس طرح کی زبان استعمال کی جاتی ہے وہ اتحادی کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں، ہم جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، قرض اتارو ملک سنوارو بھی ایک سکیم تھی، اس کا مقدر تاریخی ناکامی ٹھہرا، اس کی ناکامی کا قصہ پھر کبھی سنائیں گے۔

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے والی یہ ہی حکومتی پارٹیاں ہیں، اپنے سیاسی مفادات کی خاطر نورا کشی کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں، پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی اورجاگیردارنہ ذہنیت کی پارٹی ہے اور جمہوریت کا صرف لبادہ اوڑھا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو صرف دودھ دینے والی گائے سمجھ لیا ہے، یہ کراچی سے صرف وصول کرنا جانتی ہے کچھ دینے پر تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتی پارٹیاں کراچی کے 3360 ارب روپے اے ڈی پی،اوزی ٹی، پی ایس ڈی پی کے کھا چکی ہیں،بلدیات کا ڈیولپمنٹ میں حصہ 49فیصد سے 5فیصد پرآگیا ہے، اہل کراچی کو تعلیم،روزگار،بجلی،پانی کوئی سہولت حاصل نہیں،پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم مہاجر سندھی کا منجن بیچ کراب عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے، فارم47 کی بنیاد پر ان کو عوام کے سروں پر مسلط کیا گیا ہے، خود نواز شریف اور مریم نواز کو پچاس،پچاس،ستر، ستر ہزار اضافی ووٹ دلاکر مسلط کیاگیا ہے، یہ بوسیدہ نظام جس میں بیوروکریسی،جرنیلوں،وڈیروں،جاگیرداروں،سرمایہ داروں کی اجارہ داری ہے اب نہیں چل سکتا،اب اس نظام کو بدلنے کی تحریک چلے گی،21،22،23نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا عظیم الشان ”اجتماع عام“ نظام کی تبدیلی کے لیے ایک بنیاد ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین

امریکی ہیگمونی کا زوال؛ جان مرشیمر کا تشویشناک تجزیہ

?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے معروف اسکالر جان مرشیمر نے ایک تہلکہ

فرانسیسی فسادات میں سوشل میڈیا کا اہم رول

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنہوں نے ملک میں حالیہ مظاہروں

یحیی السنوار نیتن یاہو کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ سی این این کی رپورٹ

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں حماس کی

مزاحمتی تحریک کے حامی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی صہیونی کوششیں بیکار ہیں: انصار اللہ

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے ایک رکن نے کہا کہ صہیونی

صیہونیوں کا سید عباس موسوی کو شہید کرنے پر اظہار افسوس

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الشراع نے ایک اسرائیلی جنرل کے حوالے سے خبر

فلسطینی ہلال احمر: غزہ کا صحت کا نظام مکمل طور پر ختم ہونے کے دہانے پر

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر کی صحت پروگراموں کی منیجر نے خبردار

شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے نمائندوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے