?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا، اور ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو تقویت دینے کے لیے شرکا کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کے موقع پر ارکان پارلیمنٹ، سینئر سول، فوجی افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے۔
اپنے خطاب میں صدر مملکت نے ورکشاپ کو کامیابی سے مکمل کرنے پر شرکا کو مبارک باد دی اور قومی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو تقویت دینے کے لیے اُن کی لگن کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔
آصف علی زرداری نے اختتامی تقریب میں گریجویٹس کو اسناد بھی تقسیم کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق اور جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے حوالے سے شرکا کی فہم کو مزید گہرا کرنا تھا۔
ورکشاپ قومی سطح کے مکالمے کو فروغ دینے، ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے اور قومی سلامتی کے لیے پورے ملک کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے اہم پلیٹ فارم میں سے ایک ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی کمپنی نے الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا
?️ 23 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)برطانوی ایرو انجن کمپنی رولز رائس نے الیکٹرک طیارہ تیار
نومبر
یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر
مارچ
جنگ بندی سےاسرائیلی اتحاد یقینی نہیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وجود کے 75 سالوں میں بحران اور جنگ
جنوری
مسلمانوں کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور روحانی و سماجی ترقی میں مساجد کا مرکزی کردارہے :میرواعظ
?️ 21 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جولائی
تل ابیب اور دمشق کے درمیان شام کے بارے میں تعطل/علاقائی مسابقت اور مبہم امریکی پوزیشن کے درمیان سیکورٹی معاہدہ
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک عرب سیاسی امور کے محقق نے مقبوضہ علاقوں سے
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں مقیم دو فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعلان کیا کہ اس حکومت
ستمبر
فلسطین کو تسلیم کرنا انصاف کی آواز کا احترام ہے: ترک صدر
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ
ستمبر
پیکن اولمپک کا افتتاح، روس اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کی شرکت
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ برڈز نیسٹ نیشنل اسٹیڈیم میں
فروری