سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو گزشتہ روز بتایا گیا کہ پاکستان پر متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ بیان سیکریٹری تجارت صالح فاروقی نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی گوشت کی کھیپ میں فنگس پائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کیے جانے کی اطلاعات پر بریفنگ کے دوران دیا۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اِس مبینہ پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری تجارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تجارتی مشیر متحدہ عرب امارات کے حکام سے اس مخصوص واقعے کے حوالے سے رابطے میں ہیں جس میں گوشت کی ایک کھیپ معیار پر پورا نہ اتر سکی اور اسے واپس کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں پاکستان سے تازہ، جمے ہوئے گوشت کی ترسیل کے حوالے سے اپنے طے شدہ معیارات پر نظر ثانی کی ہے اور اسے ویکیوم پیکڈ اور موڈیفائیڈ ویکیوم پیکڈ گوشت تک محدود کردیا ہے، سیکریٹری تجارت نے کہا کہ یہ حفاظتی معیارات صرف پاکستان کے لیے مخصوص نہیں ہیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے غیر معیاری گوشت کی برآمدات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تجارت پر زور دیا کہ وہ واپس کیے گئے کارگو کی تحقیقات کرے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوشت کی ترسیل، ذخیرہ کرنے اور پروسیسنگ کی سہولیات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ’اینیمل کورنٹائن ڈپارٹمنٹ‘ کے ساتھ مل کر کیا جانا چاہیے۔

سینیٹر نے بلٹ ان پروسیسنگ آلات سے لیس غیر ملکی ٹرالرز کے بارے میں بھی بات کی جن میں 3 سے 4 ارب ڈالر مالیت کی مچھلی کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔

صالح فاروقی نے کہا کہ حکومت، سمندری خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور جنوری تک اس حوالے سے ایک جامع پالیسی پیش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک پاکستانی کمپنی نے پہلے ہی یورپی یونین کو سمندری خوراک برآمد کرنا شروع کر دی ہے جبکہ 3 دیگر کمپنیاں پرمٹ کے حصول کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین پر

بائیڈن کو یوکرین زیادہ پیارا ہے یا اسرائیل؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ جب تک صیہونی حکومت

ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

ایران اسرائیل کو تباہ کرنے اور امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لیے پرعزم 

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہفت روزہ کے مطابق جنرل میک ماسٹر نے کہا کہ

ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے

پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما

?️ 3 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیق شروع ہو گئی

?️ 25 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)  پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے راولپنڈی رنگ

صیہونیوں کا خاموش جرم

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت جس نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کر رکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے