?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیٹی بج چکی ہے اور گیم شروع ہو گئی ہے ،بکنے اور بکانے والوں کے درمیان مقابلہ ہے،بولیاں لگ رہی ہیں ، دونوں کے درمیان مقابلہ ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
کلیم اللہ اور سمیع اللہ مقابلہ چل رہا ہے۔ سیٹی بجنے والی ہے اور ان کا ٹائم گزر گیا گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان ان کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جاونگا۔ یہ لوگ رات کے اندھیرے میں آئینی ترمیم منظور کراوانا چاہتے تھے مولانا فضل الرحما ن اور اپوزیشن نے ا ن کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔
انہوں نے کرفیو میں کانفرنس کی۔ پورے 5دن اسلام آباد کو بند رکھا گیا۔ لوگ کانفرنس کو سیلیبریٹ کرتے ہیں انہوں نے کانفرنس والے دن پابندی لگادی۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے ہو کا عالم بنادیا سکولوں اور کالجوں اور دفاتر کو بند رکھا گیا۔ پورے اسلام آباد کو 5 دن بند رکھا۔ ترمیم کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں مولانا فضل الرحمان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
میرا مولانا فضل الرحمان کے والد صاحب سے بڑا اچھا تعلق رہا ہے۔ آج عوام کے درمیان مولانا فضل الرحمان کا بڑا مقام ہے۔ میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جاونگا ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 40 دن کے چلے میں وکٹری پر رہا ہوں۔ ہر قسم کے فیصلے کیلئے تیار ہوں۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید پر نو مئی واقعات کے مقدمات پر فردجرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔
شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شیخ رشید کو بھی چالان نقول تقسیم کی گئیں تاہم آج فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت میں آئندہ تاریخ فرد جرم کیلئے مقرر کرلی گئی۔ آئندہ تاریخ پر بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید پر فرد جرم کیلئے مقرر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہو گی۔


مشہور خبریں۔
جنرل فیض حمید ے دورہ کابل کی تفصیلات سامنے آگی ہیں
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ترجمان
ستمبر
غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات کی دریافت
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیل کے جدید جاسوسی
مارچ
پیوٹن امریکہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کو نئے سال کی مبارکباد نہیں دیں گے
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعے کو
دسمبر
26 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے
فروری
دنیا میں فلسطینی حامیوں کی توسیع سے صیہونی حکومت پریشان
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:امقبوضہ یروشلم میں آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے عرب نیوز
فروری
پی ٹی آئی کے اہم رکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پولیس نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین
فروری
الیکشن کمیشن نے دو وفاقی وزراء کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
اکتوبر
آل سعود کے جرائم کو امریکی گرین سگنل
?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والے جرائم
نومبر