سینیٹ کمیٹی میں سڑک اور ٹول پلازہ کی تعمیر کے دوران ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک اور ٹول پلازہ کی تعمیر کے دوران ہی آنے جانے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا، جس پر قائمہ کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر این ایچ اے کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل نے کہا کہ 17 کلو میٹر کی سڑک 4 سال میں مکمل نہیں ہوسکی، اس سڑک کو 6 ماہ میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا، اس منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، یہ روڈ تھر کول کی ٹریفک کے لیے بنایا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب حکم امتناع آگیا تو حکومت نے تھر کول کے لیے دوسرے راستے بنالیے، یہ سڑک کرپشن کا گڑھ بن چکی، ایک ذیلی کمیٹی بنائی جائے، این ایچ اے نے وہی پرانی پلیاں رکھ کر سڑک بنالی، اگر سڑک کی کشادگی ہورہی ہو تو پرانی پلیاں کیسے استعمال ہوں گی؟

این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو یقینی دہانی کرائی کہ جہاں کرپشن ہوئی ہے وہاں ایکشن لیں گے، سیکریٹری مواصلات نے کہا کہ این ایچ اے کوئی بھی روڈ خود سے نہیں شروع کرتی، صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جاتا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ایم 6 ہے، لیکن یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہے، این ایچ اے کی خواہش ہے کہ ایم 6 کے لیے دونوں تجاویز رکھی جائیں، وازرت مواصلات اور این ایچ اے بجٹ تجاویز تیار کر رہی ہیں، ابھی کراچی کوئٹہ، چمن روڈ کا ٹینڈر ہوا ہے، جاری منصوبوں کے لیے بجٹ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ کی نئی اسکیموں کو شروع نہیں کیا گیا، این ایچ اے بجٹ کی کمی کے باعث کچھ اسکیمیں ڈراپ کرنا چاہتی ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کچھ علاقوں میں سیکیورٹی خدشات ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رمضان میں لوگوں کو رقم دینے کی اسکیم شروع کی، پنجاب حکومت یہ منصوبہ پاکستان پوسٹ سے کروانا چاہتی تھی، پاکستان پوسٹ کو اس اسکیم سے اچھا خاصا ریونیو آجانا تھا، پاکستان پوسٹ یہ منصوبہ شروع ہی نہیں کرسکا، جسے واپس لے لیا گیا۔

پاکستان پوسٹ کے حکام نے بتایا کہ 30 سے 35 لاکھ پے آرڈرز ہم نے دینے تھے، ہمیں فراہم کیے گئے بیشتر پتے درست نہیں تھے، پنجاب حکومت سے لوگوں کے پتے درست کرنے کی درخواست کی تھی۔

پے آرڈرز کے پتے بھی درست نہیں تھے، بار کوڈ بھی درست نہیں تھے، اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کیں اور عملے نے 3 دن بارش میں ڈیوٹی کی، 3 دن میں ایک لاکھ 60 ہزار لفافے مستحقین تک پہنچائے، تیسرے دن بغیر وجہ بتائے معاہدہ منسوخ کر دیا گیا، ہمیں اچانک بتایا گیا کہ آرڈرز مارکیٹ سے لیتے ہوئے 3 دن لگے۔

سیکریٹری مواصلات نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) پاکستان پوسٹ نے آئی ٹی کمپنی کو کام آؤٹ سورس کیا ہوا ہے، پاکستان پوسٹ سے کہا ہے کہ آئی ٹی فرم کی آؤٹ سورسنگ ختم کریں، پنجاب حکومت کے رمضان پیکیج کی تقسیم میں ناکامی پر اس آئی ٹی کمپنی کا بھی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو تقسیم نہ کرکے پاکستان پوسٹ نے 87 کروڑ ضائع کر دیے، پاکستان پوسٹ کی قیادت میں پختہ ارادے کا فقدان ہے۔

قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پنجاب حکومت کے حکام کو طلب کرلیا۔

مشہور خبریں۔

شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی

🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال

سپریم کورٹ نے ہراسانی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور کرلی

🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایک خاتون کی ہراساں کیے جانے

اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا

🗓️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں

لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء

🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

صیہونی غزہ کے کن علاقوں کی تاک میں ہیں؟

🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں

حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا

🗓️ 16 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر اعظم شہباز

تحریک انصاف نے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا، ترجمان

🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان پاکستان تحریک انصاف  نے عطا اللہ تارڑکی

بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے