🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی بریت اور وزیراعظم ہاؤس سے حال ہی میں لیک ہونے والی آڈیو گفتگو کے معاملے پر سینیٹ میں اپوزیشن اور ٹریژری بنچوں کے اراکین کے درمیان شدید بحث ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مریم نواز کی بریت کو ’این آر او-2‘ قرار دیا تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی عدالت نے درجنوں سماعتوں کے بعد میرٹ پر کیس کا فیصلہ کیا اور اسے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتساب کے بیانیے کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔
وقفہ سوالات کے فوراً بعد عوامی اہمیت کے حامل نکتے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم نے مریم نواز کو معافی دیے جانے پر مٹھائیاں تقسیم کیے جانے پر حکومتی بنچوں کی مذمت کی اور اسے چوری کا واضح کیس قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ معاملات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ نظام کی خامیاں کھل کر سامنے آ گئیں، قوم کے ساتھ انتہائی افسوسناک اور دردناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جمہوریت میں عوام کی مرضی اور آواز فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے لیکن پاکستان میں لوگوں کو جمہوریت سے دور کر دیا گیا اور ایک ’میک بیلیو سسٹم‘ قائم کر دیا گیا، مثال کے طور پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے حق میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی اور اپوزیشن کو بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ بلوں کو ’بلڈوز‘ کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے چلی جانے والی ’سب سے بڑی چال‘ این آر او 2 کی شکل میں تھی، کہ ان کا من پسند قانون بنایا گیا جس کے نتیجے میں اتحادی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات ختم کر دیے گئے، ان کے جرائم معاف ہو گئے.
شریف خاندان کی لندن میں جائیدادوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ناصرف موجود تھے بلکہ 93-1992 سے استعمال ہو رہے تھے، شریف خاندان کے متضاد بیانات کے باوجود انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپارٹمنٹس کی ملکیت تسلیم کر لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمارتیں موجود تھیں لیکن منی ٹریل غائب تھی۔
آڈیو لیکس کے تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ بات چیت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی تھی اور حکمران جماعت کے کاروباری مفادات انہیں عوام سے زیادہ عزیز ہیں۔
ڈاکٹر وسیم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ چار سال کی قانونی جنگ کے بعد میرٹ پر ہوا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا۔
انہوں نے آڈیو لیک پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا امریکی سازشی بیانیہ بے نقاب ہونے کے بعد یہ ذہنی طور پر پریشان ہیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ ایوان میں عمران خان کی آڈیو لیک پر بحث کروائی جائے تاکہ لوگ جان سکیں کہ کون ملک کا وفادار ہے اور کون غدار ہےِ، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر وسیم نے اعظم نذیر کی اس تجویز کو قبول کیا۔
مزید برآں، ایوان نے تین بل منظور کیے جن میں پاکستان ترمیمی بل 2022 کے قانون کی اشاعت، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان بل اور ڈپلومیٹک اینڈ قونصلر آفیسرز(اوتھ اینڈ فیس) ترمیمی بل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایک درجن کے قریب حکومتی اراکین نے قاعدہ 218 کے تحت سابق وزیر اعظم خان اور ان کے اس وقت کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر بحث کے لیے ایک قرارداد جمع کرائی۔
تحریک کے مطابق یہ ایوان سابق وزیر اعظم اور ان کے پرنسپل سیکریٹری کی سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو لیکس پر بحث کر سکتا ہے، جس میں سیاسی مقاصد کے لیے خفیہ سفارتی کیبل کا غلط استعمال کیا گیا تھا، سابق وزیر اعظم نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے حقائق کو سبوتاژ اور اس کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسے غیر ملکی سازش قرار دیا۔
اس قرارداد پر اعظم نذیر تارڑ، عرفان صدیقی، سلیم مانڈوی والا، مولا بخش چانڈیو، بہرامند تنگی، سردار شفیق ترین، روبینہ خالد، اور حاجی ہدایت اللہ نے دستخط کیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد
🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
اکتوبر
غزہ میں تل ابیب کی ناکامی اور مستقبل کی تبدیلی کا روڈ میپ
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز، INSS، اس
جولائی
تفتیش کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے اس اتوار کی سہ پہر شائع ہونے
دسمبر
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو دیا بڑا جھٹکا
🗓️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اپریل
سلامتی کونسل کے ذریعہ صیہونی حکومت کی خراب کاری کی تحقیقات
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی خلاف
جنوری
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں اس ملک کی سب سے بڑی تیل فیلڈ
مارچ
پیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:فرانس کے عوام نے پیرس میں فلسطین کے مظلوم عوام کی
مئی
عراقی پارلیمنٹ میں لگی آگ
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو پارلیمنٹ کے استقبالیہ محل میں
اگست