سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ’نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کی منظوری دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کے لیے قوانین کی منظوری دے دی۔میڈیا کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی اور ثمینہ ممتاز زہری سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کو مختلف پرائیویٹ ممبرز بلز کا جائزہ لینا تھا تاہم بل پیش کرنے والے اراکین کی عدم موجودگی کی وجہ سے کارروائی موخر کرنی پڑی۔

اجلاس کے دوران زیادہ تر بل ملتوی ہونے کے سبب کمیٹی نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کیے گئے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2024 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، بل کا مقصد نیکروفیلیا سے متعلق قانونی خلا کو دور کرنا ہے۔

یاد رہے کہ نیکروفیلیا کا مطلب کسی بھی لاش کی بے حرمتی کرنا اور اس کا جنسی استحصال کرنا ہے۔

اس ایکٹ کے تحت نیکروفیلیا کے خلاف واضح قانونی موقف قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں متعلقہ فوجداری قوانین کے تحت سزائیں دینا بھی شامل ہے۔

یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے مطابق مرنے والوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، یہ بل وزارت کی طرف سے تجویز کردہ ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کے قبرستان میں خواتین کی لاشوں کی بےحرمتی کرنے والا درندہ صفت ملزم پکڑا گیا، شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی پولیس نے خاتون کی لاش کا ریپ کرنے کی نیت سے ایک قبر کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

کورنگی پولیس کے بیان کے مطابق مشتبہ ملزم کو باغِ کورنگی قبرستان میں ایک خواتین کی لاش کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

میٹا میں تعینات اسرائیلی اعلیٰ افسر کی جانب سے فلسطین کے حق میں پوسٹس ہٹانے کا انکشاف

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائی، درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے

?️ 5 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں وحشیانہ کاروائی

روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ

?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں:  ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی

غزہ جنگ بندی پر مبنی معاہدے کے بارے میں سی آئی کے سربراہ بیان

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دعویٰ

روسی سفیر نے بھی عمران خان کی تصدیق کر دی ہے:اسد عمر

?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے

فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا رد عمل

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے