?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی، کمیٹی نے ٹیکس بار یا الیکٹرانک مہر کے بغیر اشیا کی فروخت پر پابندی اور جعلی بار کوڈ لگانے پر سگریٹس کو ضبط کرنے کی تجاویز بھی منظور کرلیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کی کوشش پر گرفتاری کی تجویز کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
اجلاس میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر سزاؤں اور جرمانے کی تجاویز پر غور کیا گیا، سینیٹر فاروق نائیک نے تجویز دی کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال کی سزا کم کرکے 5 سال کی جائے، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزاوں کو کم کیا جائے، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 3 شوکاز نوٹسز جاری اور تفتیش کے بعد گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے-
کمیٹی نے ٹیکس بار یا الیکٹرانک مہر کے بغیر اشیا کی فروخت پر پابندی، ٹیکس آڈیٹرز پر معلومات لیک کرنے پر پابندی، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کو آڈیٹرز کی انسپیکشن کا اختیار دینے کی تجویز منظور کرلی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آئی کیپ نے اس تجویز پر اعتراض کیا ہے، کمیٹی نے غیر رجسٹرڈ افراد کو 10 کروڑ روپے سے کم کی خریداری پر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ روکنے کی تجویز مسترد کر دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجویز دی کہ حکومت نے بجٹ میں 10 کروڑ روپے کی حد ختم کرنے کی تجویز دی ہے، وزیر خزانہ کو یہ حد مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تجویز ہے۔
کمیٹی نے فاٹا اور پاٹا کو سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز مؤخر کردی۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ سے کل اس معاملے پر بریفنگ لیں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کا مقصد اس علاقے کی ترقی تھی، کیا اس ٹیکس چھوٹ سے وہاں کے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوا؟ کیا اس علاقے میں باہر کے لوگوں نے جا کر صنعتیں لگا دی ہیں؟ ایف بی آر بتائے کہ ٹیکس چھوٹ کے کیا فائدے ہوئے؟۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہم اپنے صوبے کے خلاف بات کر رہے ہیں، ہم 3 سال سے کہہ رہے ہیں کہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے، ہماری تجویز ماننے کے بجائے لین دین ہوجاتا ہے، کمیٹی نے سفارت کاروں اور عالمی اداروں کو ٹیکس چھوٹ کی تجویز منظور کرلی-
ایف بی آر نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے ذریعے جعلی سگریٹس کو پکڑا جائے گا۔
سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے ملک میں مقامی سطح پر روزگار پیدا ہوا ہے، مقامی ای کامرس پلیٹ فارمز کی حد مقرر کی جائے، حکومت دکانداروں اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام ہوچکی ہے، مقامی ای کامرس کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی شرط لگا دی گئی ہے، حکومت چھوٹے چھوٹے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پابندیاں نہ لگائے۔


مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں جلد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی اپنی حکومتیں بنائیں گی:آصف زرداری
?️ 6 مئی 2022سندھ(سچ خبریں)آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس
مئی
صیہونی فوج کا فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا استعمال
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے طلبا
اکتوبر
جولانی حکومت کے جابرانہ اقدامات؛ دمشق میں علویوں کو جبری بے گھر کرنے کی مہم
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: حالیہ اطلاعات کے مطابق ابومحمد جولانی کی حکومت کے زیر کنٹرول
نومبر
ایف سی دیگر لاء فورس اداروں کی طرح کام کرے گی، نئے ونگز بنائے جائیں گے۔ وزیر مملکت داخلہ
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جولائی
وزیرخزانہ کا ہر صورت ٹیکس فراڈ روکنے کا اعلان، گرفتاریوں کا عندیہ
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں
اکتوبر
امریکہ سیاسی مقاصد کے لیے لبنانیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی
جنوری
نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کے
اپریل
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی
اگست