?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی، قائد ایوان اسحٰق ڈار نے بتایا کہ 21 مسلم ممالک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنا لیا ہے، ایران کی سلامتی، خطے اور عالم اسلام کے امن سے جڑی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت منعقد ہوا ، جس میں قائد ایوان اسحٰق ڈار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی 21 مسلم ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایران کی سلامتی، خودمختاری اور آزادی کی حمایت کی ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور اس کے سنگین عالمی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اگر ایران کے بعد پاکستان کی باری آئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران صرف اپنی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے،اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی مدد کرنی ہو گی۔
سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر نواز شریف ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ نہ کرتے تو آج پاکستان مشکلات میں ہوتا۔
سینیٹر افنان اللہ نے پاکستان کی ایٹمی طاقت کو مسلم دنیا کا دفاعی ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلم ممالک کو تباہ کرنا چاہتا ہے جو کبھی ہونے نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
مئی
حمیرا اصغر کی پراسرار موت، ڈی آئی جی جنوبی نے اہم حقائق بتادیے
?️ 23 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی نو ماہ پرانی
جولائی
صعدہ جیل اور سعودی اتحاد کا دن دہاڑے جھوٹ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد نے جمعہ
جنوری
مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا عدالتی امور میں مداخلت کا بڑا انکشاف
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس بابر ستار نے عدالتی امور میں مداکلت
مئی
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
ستمبر
سعودی اتحاد نے یمن کے آثار قدیمہ پر بھی رحم نہیں کیا
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے نتیجہ میں اس
جون
اگر ہیکر نیتن یاہو کے دل کی دھڑکن چیک کرنے والی چپ تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے جسم میں ان کے دل کی دھڑکن کو
جولائی
مقبوضہ فلسطین کے النقب شہر راکٹ حملہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے جمعرات کی شام کو اطلاع دی کہ ایک
اپریل