?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈونیشین حکومت کا خصوصی شکریہ کرتا ہوں، انڈونیشا دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے۔
‘انڈونیشین حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے اپنی خدمات انجام دیگی’
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں انڈونیشیا کے بھائی و بہن ہمارے ساتھ موجود ہیں، انڈونیشین وزیر کی سربراہی میں یہاں وفد امدادی سامان لائے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈونیشین حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے بھی اپنی خدمات انجام دے گی، میں پاکستان کی طرف سے انڈونیشین حکومت کا شکر گزار ہوں۔
‘پاکستانیوں کو اس مشکل وقت حوصلے کی ضرورت ہے’
سعید غنی نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو اس مشکل وقت میں حوصلے کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، انڈونیشیا اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری و استحکام آئے گا۔
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انڈونیشین حکومت بھی آگے آگئی
کراچی میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے انڈونیشین حکومت بھی آگے آگئی ہے۔
کراچی مدھو گوٹھ کے ریلیف کیمپ میں انڈونیشین حکومت کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔
امدادی سامان میں واٹر کولر، مچھر دانی، دودھ، چینی، تیل، چائے، بسکٹس و دیگر اشیاء شامل تھیں۔
انڈونیشین وزیر برائے انسانی ترقی و ثقافت ڈاکٹر مجاہد آفندی، انڈونیشن سفیر پاکستان آدم تگیو، قونصل جنرل سمیت دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔
اس کے علاوہ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
خیال رہے کہ مدھو گوٹھ اسکول میں 70 خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی ہے۔
انڈونیشیا نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنا شروع کردیا
انڈونیشیا کی جانب سے بھی پاکستان سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آنا شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا ہے ، انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر پہلا خصوصی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے سفیر، انڈونیشیا کے قونصل جنرل جناح انٹرنیشنل پر موجود ہیں۔
ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے حکام نے انڈونیشیا سے آنے والے امدادی سامان کو وصول کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے مغربی ممالک میں حجاب پر پابندی کو سیکولر انتہاپسندی قرار دے دیا
?️ 14 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک میں حجاب پر
جون
اسرائیلی فوج اپنے زیادہ تر جرائم مصنوعی ذہانت کے حوالے کرنے کے درپے
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار کی نیوز سائٹ نے اعلان کیا
فروری
بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے
?️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے
نومبر
ہم ایسی تجویز کو قبول نہیں کریں گے جس میں مستقل جنگ بندی شامل نہ ہو: حماس
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن عزت الرشق
نومبر
وزیر داخلہ کا حکومت اور ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات سے متعلق لاعلمی کا اظہار
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےپاکستان کی حکومت اور
اکتوبر
آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو
اگست
غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام
اگست
افغان حکومت اچھے سے جانتی ہے کہ ٹی ٹی پی کہاں موجود ہے، نگران وزیراعظم
?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
نومبر