?️
بہاولپور (سچ خبریں) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں مشترکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دریائے ستلج کے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے ہیں جہاں سیلاب زدگان کو علاج اور ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ، فوجی اہلکار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کی دیگر ضروریات پوری کرنے میں بھی مصروف ہیں۔
اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور جاری ریسکیو آپریشن اور طبی امداد کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنے کام میں مصروف رہیں گی۔
یاد رہے کہ ریلیف آپریشن میں شامل تمام محکموں اور اداروں کی ٹیمیں متاثرین کی مدد کیلئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں تاکہ فوری طور پر امداد فراہم کی جا سکے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
جنوبی کوریا کا آبدوز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے
ستمبر
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین کا ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور
مارچ
ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہمیشہ آگے رہے ہیں: امیر عبداللہیان
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں
جون
امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 17 مارچ 2021جارجیا (سچ خبریں) امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات
مارچ
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
یحیی السنوار کا جانشین کون ہوگا؟
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اکتوبر
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کے اتار چڑھاؤ پر ایک نظر
?️ 21 نومبر 2025سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کے اتار چڑھاؤ پر
نومبر