?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے تباہ کن سیلاب سے تباہ ہونے والے بنیادی انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کرنے اور ملک میں آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے، جس میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز بھی شامل ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق ادائیگیوں میں اے ڈی بی کی طرف سے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ، 30 لاکھ ڈالر تکنیکی مالی معاونت کے لیے جبکہ جاپان حکومت کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ بھی شامل ہے، جس میں سیلاب زدہ صوبوں بشمول سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں نظام آبپاشی، نکاسی، فلڈ رسک مینجمنٹ، پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کے نظام کو ٹھیک کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق اے ڈی بی کے ایمرجنسی امدادی منصوبے میں بنیادی انفرااسٹرکچر کی تیاری میں موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے، اے ڈی بی نے حکومت کی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موجودہ قرضوں سے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم دوبارہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اے ڈی بی مرکز اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ژوکوف نے کہا کہ سیلاب پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرے کی تباہ کن یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو میں مدد کرتے ہوئے دیہاتی زندگی کو بحال کرے گا۔
اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان اپریل سے جون کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر رہا ہے جس کے بعد تباہ کن سیلاب آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور اے ڈی بی سمیت دیگر ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے کیے گئے جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کل نقصان 30 ارب ڈالر کا ہوا ہے جبکہ تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16.3 ارب ڈالر کی ضروت ہے۔
بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاری کردہ قرضوں سے تعیمر نو میں 4 سو کلومیٹر پر مشتمل سڑکیں ، ایم 5 اور قومی شاہراہ کے 85 کلومیٹر اور 30 پل شامل ہیں۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ آبپاشی اور نکاسی کے انفرااسٹرکچر کو بحال کرنے اور اپ گریڈ کرنے میں بھی مدد کرے گا، جس میں نہروں اور فصلوں پر پانی کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں تاکہ معاش کی بحالی، اور زرعی زمین کی آبادی سمیت مقامی آبادیوں کو مستقبل کے خطرات سے بچنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جا سکے۔
اے ڈی بی کے پرنسپل ٹرانسپورٹ ماہر زینگ وو نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد شہریوں کو غربت کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ خوراک کی قلت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے یہ منصوبہ زراعت اور دیگر انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے اہم مدد فراہم کرے گا تاکہ سیلاب سے سماجی اقتصادی بحالی میں مدد ملے۔
بین میں مزید کہا گیا ہے کہ جاپان کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے جس میں سے 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ سے بلوچستان میں فصلوں کی کاشت میں معاونت، کم از کم 60 ہزار گھرانوں کو 54 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے اعلیٰ معیار کے چاول کے بیج فراہم کیے جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جاپان کی طرف سے دی گئی مالی معاونت میں سے گھریلوں خواتین کی بھی مدد کی جائے گی اور انہیں کاشت کاری کے آلات فراہم کرکے زراعت سے روزگار دینے میں مدد کی جائے گی۔
تاہم 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ منصوبے کے نفاذ اور آنے والے سیلاب کے خطرے سے بچنے کے انتظام کی سرمایہ کاری کی تیاری میں لائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ پر آنکارا اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ پر آنکارا اور تل ابیب حکام کے درمیان تناؤ
نومبر
حماس نے مظاہروں میں فلسطینی طلباء کی فعال شرکت کا مطالبہ کیا
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کی طرف سے غزہ کی حمایت کی کال
اپریل
دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:اسامہ حمدان نے آج بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں
جنوری
وزیر اعظم کا مسلمانوں کو نبی کریمؐ کی زندگی اور تعلیمات کو سمجھنے کا مشورہ
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمانوں کو نبی
نومبر
ریڈمی کا رواں برس کا سستا ترین فون پیش
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
نومبر
امریکہ عراق میں مہم جوئی کیوں نہیں کر رہا ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک سینئر رکن نے
اگست
پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا: اسد عمر
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے
ستمبر
صوابی: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر کی رہائش گاہ سے ’غیرقانونی‘ گاڑیاں برآمد
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوابی میں محکمہ ایکسائز نے ضلع پولیس کے ہمراہ
جون