سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور اس حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِاعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبوں اور پی ڈی ایم ایز کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے بعد فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ امدادی کاروائیوں و بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی میں آسانی ہو، ایم-5 کے دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ حصے کی بحالی کیلئے این ایچ اے اقدامات تیز کرے۔

وزیرِاعظم کی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کو فوری طور پر ایم-5 کے متاثرہ حصے پر پہنچ کر نقصان کے جائزے کی ہدایت کی ، اس موقع پر پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جائزہ اجلاس میں حکم دیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں موزوں فصلوں کی کاشت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے

بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت آگئی

?️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کرگیا جب

ماہرین، کم وزن ہونا شوگر سے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں ہے

?️ 19 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} ماہرین کے مطابق اگر کئی قسم کے رسک فیکٹرز

2025 کے آخر تک تیسری جنگ عظیم کا امکان کتنا ہے؟!

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: موجودہ رجحانات، خاص طور پر عسکری اور اقتصادی میدانوں میں،

ہم تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں: چین

?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:   آبنائے تائیوان کے قریب چینی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے

نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین ماہرین اور سیاسی مبصرین پیوٹن کے مغرب کے

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہیں:ترک صدر

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ انقرہ اور تل ابیب

دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے