?️
لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ مریم نواز کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں دی ہے بلکہ کی سیاسی مصروفیات کے باعث انہیں کچھ وقت کے لیے طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا۔
نیب لاہور کے مطابق مریم نواز نے اس دوران معزز عدالتوں اور ان کے صادر فیصلوں کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ نیب حکم کا غلام اور ایک انتقام کا ادارہ ہے اور یہ کہ اسے مخالفین کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب لاہور نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ احتساب عدالتوں کے باہرجاری کیے گئے بیانات مبینہ طورپر شِدت پسندی کے منصوبہ کے عکاس ہیں، مریم نواز کے بیانات عوام میں جھوٹے تاثرکی ترویج کرنے کی کوشش کےمترادف ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگرملز اور منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے مقدمات زیرِ تحقیقات ہیں، نیب کی طلبی اور پوچھ گچھ کو سیاسی رنگ میں رنگا گیا۔
نیب کے مطابق ملکی فضا کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی اور نیب، عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی کی جاتی رہی۔
نیب کا مزید کہنا ہے کہ بیان بازی کامقصد شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا اور نقصِ امن کی صورتحال کو تقویت دینا بھی رہا۔
نیب لاہور کا کہنا ہے کہ مریم نواز مبینہ طور پر اپنے خلاف جاری تحقیقات سے باقاعدہ روگردانی کرنے کی کوشش کرتی رہیں اور یہ کہ انہوں نے مبینہ طور پر عوام میں اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔
نیب کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں نیب لاہور میں پیشی کے وقت قومی ادارے کا تقدس پامال کیا گیا اور قومی اداروں کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل لا کھڑا کرنے کی فضا قائم کرنے کی سعی کی جاتی رہی۔
نیب کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت پتھراؤ کروایا گیا، سیکیورٹی اداروں کو بھی چیلنج کیا گیا جب کہ واقعے کی مقدمہ متعلقہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔


مشہور خبریں۔
فوج سے فرار ہونے والے صہیونی بن گوریون ہوائی اڈے پر گرفتار
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ
ستمبر
وفاقی بجٹ کی راہ ہموار، حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چار
جون
حوثیوں نے ایلات بندرگاہ کو عملی طور پر مفلوج کردیا: اسرائیلی سیکیورٹی کا اعتراف
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے "ڈومیسٹک سیکیورٹی اسٹڈیز” نے اپنی رپورٹ
اگست
اروگوئہ کا قدس میں سفارتی دفتر قائم
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ میرا مقصد سفارتی
اگست
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں سابق صیہونی وزیر جنگ کا تازہ ترین انکشاف
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے انکشاف کیا
مئی
یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے
?️ 7 اکتوبر 2025یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے یورپی یونین
اکتوبر
تارکین وطن ایک بار پھر پانی کی نظر
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:تیونس کے پانیوں میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے
اپریل