?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان بیک چینل مذاکرات کی بازگشت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں اس طرح تیز کردیں جیسے انتخابی مہم شروع ہو گئی ہو۔
راولپنڈی ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوری انتخابات کے مطالبے پر عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے احتجاجی ریلیوں کے ذریعے حکومت پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے۔
اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ جب بھی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہدیات ملے گی تو وہ اپنی نشستیں قربان کرنے کے لیے فوری تیار ہوں گے۔
اجلاس کے دوران عمران خان نے تجویز دی کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی اور دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کو صوبائی اسمبلیاں مرحلہ وار تحلیل نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ اقدام بیک وقت اٹھایا جانا چاہیے تاکہ قبل از وقت انتخابات کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں۔
تاہم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ احتجاجی ریلیاں جاری رکھیں اور ان ریلیوں کو ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے انتخابی مہم کا حصہ سمجھیں۔
اجلاس کے دوران عمران خان نے اراکین کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ بھی دیا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے اس مؤقف کی تائید کی تھی کہ پی ٹی آئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اس وقت تک اقتدار میں رہنا چاہیے جب تک انہیں قبل از وقت انتخابات کی یقین دہانی نہ کروائی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں کہہ چکے ہیں کہ اگر پی ڈی ایم حکومت نے 20 دسمبر تک عام انتخابات کا حتمی پلان پیش نہ کیا تو پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردے گی۔


مشہور خبریں۔
عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا
?️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے
مارچ
امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید
جون
بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے
ستمبر
خیانتکاروں کی تربیت کے لیے 45 روزہ مشن پر اماراتی افسران غزہ روانہ: یمنی سکیورٹی ذرائع
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:اماراتی افسران شبوہ اور الریان سے غزہ بھیجے گئے ہیں تاکہ
اکتوبر
افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے: شیخ رشید
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
رفح پر حملہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے: بلنکن
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ رفح میں بڑے پیمانے پر
مارچ
پاکستان میں ایم پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چوتھا
ستمبر
25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم
دسمبر