?️
لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی ہسپتال میں عیادت و ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کی جلد صحت یابی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لیاقت بلوچ نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے قومی سیاسی قیادت بند گلی سے باہر آئے جبکہ سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا وزیراعظم دہشتگردی کے مستقل سدباب کے لیے قومی کانفرنس بلائیں، بھارت اسرائیل دہشت گردی کا مرکز اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر اور اسرائیل غزہ میں بدترین جارحیت اور دہشت گردی کر رہا ہے، امریکی صدر پر ہر گز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔
پاک فوج اور ائیر فورس نے جس طرح بھارت کے خلاف مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی عملی اقدامات کیے جائیں، جماعت اسلامی شعبہ میڈیکل کے تحت 31 مئی کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ”ڈاکٹروں کا مارچ“ ہوگا، یکم جون کو حیدر آباد میں عظیم الشان و تاریخی”بھارت و اسرائیل مردہ بادجلسہ عام“کیا جائے گا۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران غیرت وحمیت کا مظاہرہ کریں اور فلسطین کی مدد کریں، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت غذائی اجناس فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی تصاویر لگانے سے مقبول نہیں ہو سکتی، کراچی کو اس کا حق دے، پانی بحران سمیت دیگر مسائل حل کرے، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سپریم کورٹ کے حکم اور آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات و وسائل فراہم کرے، کے الیکٹرک، نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ سے کراچی کے عوام کی خون پیسنے کی کمائی لوٹی جارہی ہے، کے الیکٹرک کو رائٹ آف کلیم کے نام پر 76ارب روپے وصولی کی اجازت دی گئی تو جماعت اسلامی وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی، کے الیکٹرک لائسنس منسوخ اور فارنزک آڈٹ کرایا جائے، کراچی کو کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی کے بجائے نیشنل گرڈ سے سستی اور بلا تعطل بجلی دی جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کے بجائے وڈیروں و جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے، حکمران طبقہ آئی ایم ایف کے کہنے کے باوجود اپنی مراعات اور سہولیات کم نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، بھارت چھپ کر وار کرنے کا عادی ہے وہ ہمیں اندرونی طور پر کمزور اور تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے، ہمیں بھارت کے خلاف میدان ِ جنگ کی تیاری بھی کرنی ہے اور ملک میں امن و امان بھی یقینی بنایا جائے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے تسلیم کیا جائے اور دشمن کو موقع فراہم نہ کیا جائے، وزیرستان دھرنے کے مطالبات جائز ہیں ان کو منظور اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے، خضدار میں بچوں کو بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے، پورا بلوچستان پاک بھارت جنگ میں فوج کے ساتھ رہا اور ہم نے فلسطین کے مسئلے پر کال دی تو بھی پورے بلوچستان نے حمایت کی۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، اسرائیل بد مست ہاتھی بناہوا ہے اور غزہ کی ناکابندی برقرار رکھی ہوئی ہے غذائی اجناس پہنچنا مشکل ہوگئی ہیں۔ غزہ میں شدید قحط سالی ہے، یہ اس دور میں ہورہا ہے جب انسان چاند پر پہنچ رہا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں بھوک سے فلسطینی بچے شہید ہورہے ہیں،فلسطین میں دوائیاں نہیں ہیں اور بچوں کی بغیر انجکشن کے سرجری کی جارہی ہے۔
عوامی سطح پر یورپ، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی غزہ کی حمایت میں آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں، برطانیہ میں سروے کے مطابق 50 فیصد لوگ فلسطین کے حق میں ہیں اور اسرائیل کے خلاف ہیں۔ پاکستان میں بھی پورے ملک میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑے بڑے مارچ ہوئے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار مالاکنڈ کی خواتین نے بھی مارچ میں بھرپور شرکت کی۔پاکستان میں موجود بڑی پارٹیوں میں سے کسی ایک نے بھی غزہ کی حمایت اور امریکہ کی مذمت نہیں کی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لبنانی حکومت کو اپنی 4 اہم ترجیحات کی طرف واپس لوٹنا چاہیے: حزب الله
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:حزب الله کے ایک سینئر رکن حسن عزالدین نے کہا ہے
نومبر
پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کے وژن کو سراہتا ہے، احسن اقبال
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات
مئی
ہم ملکی خدمت میں ناکام ہو جائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں
جولائی
عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری المالکی
?️ 31 جنوری 2026عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری
جنوری
جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائیوں میں نقائص کی نشاندہی
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے گزشتہ روز
مارچ
شام میں جولانی حکومت کے عناصر کے خلاف داعش کا حملہ
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:سوریہ میں مقامی ذرائع کے مطابق داعش کے دہشت گرد
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے
نومبر
اسرائیلی فوج کے جرائم پر تنقید کے جواب میں کنیسٹ کے رکن کی معطلی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کنیسٹ
نومبر