?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف ساری صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ادویات، راشن، کیمپس اور دیگر ضروری اشیا امداد کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔ اور یہ ایک قومی ایشو ہے اس پر سیاست بالکل نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امیر مقام سیلاب متاثرین میں خود امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں۔ اور سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی حکومت نے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کیے ہیں۔ یہ ایک قدرتی آفت ہے اور انسانی بس میں جو کچھ ہوا تعاون جاری رہے گا۔
27ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر تاحال کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ صرف میڈیا کے ذریعے 27 ویں ترمیم کے حوالے قیاس آرائیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پوری قوم کے سامنے لایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی
نومبر
ہم تیسری عالمی جنگ میں ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے آج منگل کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
جزیرہ تاروت کے باشندوں کے خلاف آل سعود کے نئے منصوبے
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود کی
دسمبر
مغربی سعودی عرب میں دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: بعض ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ خمیس
جون
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 25 جون 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
جون
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری
سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست
دسمبر
عرب دنیا میں امام خامنہ ای کی عید الفطر کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے آج کے
اپریل