سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

🗓️

راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جب کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
خیال رہے کہ پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ رات ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسزنے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا تھا ، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کلاچی میں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے ، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھے۔
چند روز قبل صوبہ بلوچستان کےعلاقے مکران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ اس سے پہلے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان نائیک زاہد احمد شہید ہوگئے ، اس دوران ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی ، دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی ناظم الامور کو بچانے کیلئے جان کا نذرانہ بھی دے دیتا، سپاہی اسرار

🗓️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے دوران

ٹرمپ کی حماس کے خلاف بدتمیزی اور دھمکیاں

🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے خفیہ مذاکرات

بن سلمان کے نیوم منصوبے کو درپیش پیچیدہ چیلنجز

🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے نیوم منصوبے کے نفاذ کے آغاز سے لے

کیا سعد حریری انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کی گرین لائٹ کے منتظر

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری آئندہ پارلیمانی انتخابات

برطانوی فوج پر سائبر حملہ

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے

اسلام آباد میں اسموگ خطرات پر پاک ای پی اے کی دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش

🗓️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اسموگ کے بڑھتے خطرات کے

امریکی کانگریس اسرائیل کے وجود کی مخالف

🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں سے دو نمائندوں نے اسرائیل

لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے