?️
لکی مروت (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت کے علاقہ پہاڑ خیل پکہ میں کامیاب آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک، 2 اہم کمانڈر بھی مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق لکی مروت پہاڑ خیل پکہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر بروقت اور قابلِ اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی ، کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ سب ڈویژن بیٹنی میں موجود 20 سے 30 دہشت گرد چھوٹے گروپوں کی صورت میں پہاڑ خیل کی طرف نقل و حرکت کر رہے تھے، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے صبح 07:30 بجے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر گولہ باری اور فائرنگ کی، ہلاک 10 دہشت گردوں میں ٹیپو گل گروپ کے 2 اہم کمانڈرز، کمانڈر نیاز علی المعروف اکاشا اور کمانڈر عبداللہ المعروف شپونکوئی شامل ہیں۔ آپریشن میں لکی مروت پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں، آپریشن کلیئرنس کے دوران 7 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، 3 لاشیں بیٹنی پہاڑوں کے قریب ہونے اور شدید فائرنگ کے باعث نہیں نکالی جا سکیں۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کے مطابق 5 دہشت گرد زخمی اور 1 سہولت کار گرفتار کیا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا، لکی مروت پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری، ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان
?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی
اپریل
امریکہ جہاں بھی مداخلت کرتا ہے معاملات کو پیچیدہ بنا دیتا ہے، کیوں ؟
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کے روز
ستمبر
موجودہ حالات میں نیوکلیئر سے اہم مسئلہ آبنائے ہرمز کا ہے۔ مسعود خالد
?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ
اپریل
جیل میں اگر رونا ہوتا تو بہت پہلے ہاتھ کھڑا کردیتا، عمران خان
?️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران
جنوری
پی ایف یو جے کا اسد عمر کے بیان پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے
نومبر
دمشق میں میکرون کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ، 4 ہلاک اور 18 زخمی
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: خبری ذرائع جنہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی رہائش گاہ
جولائی
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اعلی افسران کے شفاف احتساب کا عمل شروع
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)
نومبر
بھارت نے کراچی بندرگاہ پر حملے کیلئے جنگی بیڑہ تعینات کردیا، برطانوی اخبار کا دعوی
?️ 9 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ
مئی