سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز عزم استحکام سوچ کے تحت آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بھرپور قوت سے جاری رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار

?️ 7 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قطر کا ردعمل

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے

صہیونی میڈیا کا سارا نیتن یاہو کی خفیہ فوج کے بارے میں انکشاف

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں فوج کے اندر انتہائی پولرائزیشن

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک

?️ 24 جنوری 2021شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک وزیرستان (سچ

عاصم منیر کیا کہتے ہیں غزہ جنگ کے بارے میں؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی

فلسطین کا دوریاستی حل درحقیقت اسرائیلی جارحیت کے آگے سرنڈر اور اسے تسلیم کرنے کے مترادف ہے‘ جاوید قصوری

?️ 22 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے

دہشت گردوں کو شام سے یوکرائن بھیجنے کا مقصد

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے اپنے ایک بیان میں کہا

مصنوعی ذہانت میڈیکل میں کیا کمال کرنے والی ہے؟

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے