سڑکوں کی کھدائی پر عوام سے معذرت، وزیراعلی کی صاف پانی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو سڑکوں میں کھدائی کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کرلی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں میں کھدائی کے باعث عوام کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فلٹر پلانٹس سے متعلق عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کے فوری ازالے کے لیے متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واٹر بوٹلنگ پلانٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و بحالی 30 جون تک مکمل کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صاف پانی فراہم کیا جائے گا، لاہور کینال کی بھل صفائی جلد مکمل کرنے اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کے اہداف بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی کے 1529 منصوبوں کے تحت 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات میں کام شروع ہو چکا ہے جبکہ 469 دیہات میں واٹر سپلائی، چلڈرن پارکس اور اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی، منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل اور دوسرے فیز کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، وزیراعلیٰ نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو سات شہروں میں اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دیا، پی ایچ اے کی مالی خودمختاری اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریسورس جنریشن پلان بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے بچوں کی دل دہلا دینے والی صورتحال 

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بھوک کی وجہ سے موت کا

روس اور چین کے درمیان فوجی تعاون مضبوط ہو رہا ہے: پیوٹن

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن

اسرائیل کی جارحیت شکست اور حقارت کی وجہ سے ہے: محمد رعد

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ محمد

داعش کا رقہ میں شامی سکیورٹی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:روسیا الیوم کے مطابق شام کے شہر رقہ میں عبوری حکومت

روس نے یوکرائنی جنگ کے سابق فوجیوں کے لیے سہولیات مختص کیں

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے

وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاونت کی پیشکش

?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں حالیہ شدید بارشوں

جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی

متحدہ عرب امارات فرانس کے قرضے ادا کرنے کے لیے یمنی قدرتی ذخائر لوٹ رہا ہے:یمنی ذرائع ابلاغ

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات فرانس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے