سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے 3 اپریل کو متنازع فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے کی وجوہات کی وضاحت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا، وہ انتہائی قابل شرم ہے، سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آئین شکنی کا مرتکب ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگین غداری کے مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ان آئین شکنوں کے خلاف صرف کاروائی نہیں ہونی چاہیے،ان پر آئین سے انحراف اور غداری پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور قرار واقعی سزا ہونی چاہیے تاکہ پھر کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نا ہو۔

مریم نواز نے کہا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو اس اقدام میں استعمال ہوئے، اس آئین شکنی کا اصل مجرم اور اس سب کا ماسٹر پلانر اور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی سپلائی 

?️ 19 اگست 2025یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں ؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: Axios نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل

کہانی اور اداکاری پر بات کریں، فضول موضوعات سے گریز کریں، وجاہت رؤف

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: فلم ساز وجاہت رؤف نے ڈراما ریویو شوز کے انداز

ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات مالی سال 2025 میں 17 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری

ماہرہ خان کی اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق گفتگو

?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری میں شہرت

میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور

اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی

ابوظہبی تک پہنچنے والے میزائل اور ڈرون اسرائیل بھی پہنچ سکتے ہیں:صیہونی تحقیقاتی ادارہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:امیل تھامس اسٹڈی سینٹر کے ایک ماہر نے متحدہ عرب امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے