SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

سپریم کورٹ کا حکومت کو آج رات تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

دسمبر 6, 2022
اندر پاکستان
ارشد شریف قتل کیس میں وزیراعظم کا 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
0
تقسیم
48
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کے ازخود نوٹس پر سماعت کے دوران حکومت کو آج رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران سیکریٹری خارجہ اسد مجید، ڈی جی ایف آئی ایف محسن بٹ، سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، ڈی جی آئی بی، سیکریٹری داخلہ، صدر پی یو ایف جے سپریم کورٹ پہنچے۔

سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب رپورٹ آئی تو وزیر داخلہ فیصل آباد میں تھے، رانا ثنا اللہ کے دیکھنے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے گی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا وزیرِداخلہ نے رپورٹ تبدیل کرنی ہے؟ وزیر داخلہ کو ابھی بلا لیتے ہیں، تحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے، عدالت کا نہیں، کینیا میں حکومت پاکستان کو رسائی حاصل ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ تک رسائی سب کا حق ہے، صحافی قتل ہوگیا، سامنے آنا چاہیے کہ کس نے قتل کیا، چیف نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو واپس آئے کافی عرصہ ہوگیا، ارشد شریف کی والدہ کے خط پر انسانی حقوق سیل کام کر رہا ہے، حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟ یہ کیا ہو رہا ہے، رپورٹ کیوں نہیں آرہی؟

عدالت عظمیٰ نے ارشد شریف قتل کیس کی رپورٹ کو آج ہی سپریم کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ ابھی تک ہمیں کیوں فراہم نہیں کی گئی، کیا آپ نے اس میں کوئی تبدیلی کرنی ہے، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل تک رپورٹ سپریم کورٹ کو جمع کروا دیں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج جمع کرائیں تاکہ کل اس پر سماعت ہو سکے، 43 دن سے رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش ہے، معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، 5 رکنی بینچ حالات کی سنگینی کی وجہ سے ہی تشکیل دیا ہے، صحافیوں کے ساتھ کسی بھی صورت بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی، کوئی غلط خبر دیتا ہے تو اس حوالے سے قانون سازی کریں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ قتل کا مقدمہ نہ کینیا میں درج ہوا نہ پاکستان میں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا علم نہیں، کینیا سے معلومات لے کر آگاہ کریں گے۔

عدالت نے دفتر خارجہ سے کینیا میں تحقیقات اور مقدمہ درج ہونے سے متعلق کل تک جواب مانگ لیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا؟ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لے کر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا، جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ کیا مقدمہ درج کرنے کا یہ قانونی طریقہ ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مقدمہ درج کیے بغیر تحقیقات کیسے ہوسکتی ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ صحافی سچائی کی آواز ہیں، انسانی زندگی کا معاملہ ہے، ارشد شریف نامور صحافی تھے، صحافی ہی معلومات کا ذریعہ ہیں، قتل سے متعلق عوام کو بہت خدشات ہیں، ارشد شریف قتل کے تمام حقائق کو سامنے لانا ہوگا، ارشد شریف کے قتل پر کس کس پر انگلی نہیں اٹھائی گئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ‏کیا کینیا والے اپنی رپورٹ شیئر کریں گے؟ اس دوران صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ 2 ہفتے قبل ایک درخواست دی گئی،‏ ارشد شریف قتل سے متعلق قوم سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ‏معاملے میں وزارت خارجہ کا کردار سب سے اہم ہے۔

عدالت عظمیٰ نے متعلقہ حکام کو آج رات تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ آج (6 دسمبر کو) ہی جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں آج صبح ہی سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لیا تھا، یہ پیش رفت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھنے کے 3 روز بعد سامنے آئی ہے، اپنے خط میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ چیف جسٹس صحافی ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل انکوائری کرائیں۔

Short Link
Copied
ٹیگز: ارشد شریفجسٹس اعجاز الاحسنجسٹس عمر عطا بندیالچیف جسٹسڈی جی ایف آئی ایفسیکریٹری خارجہ

متعلقہ پوسٹس

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
پاکستان

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

فروری 1, 2023
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
پاکستان

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

فروری 1, 2023
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
پاکستان

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

فروری 1, 2023

ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش

ایران
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا کہ دوحہ کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کے...

مزید پڑھیں

آسٹریلیائی بینک نوٹوں سے انگلینڈ کی ملکہ اور بادشاہوں کی تصاویر حذف

آسٹریلیائی بینک
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ مقامی ثقافت کے احترام کے لیے پانچ ڈالر کے بل سے...

مزید پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت

صیہونی حکومت
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ...

مزید پڑھیں

ہم افغانستان میں خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے بتایا کہ افغانستان کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?