?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ سے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی جس کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے وکیل مخدوم علی خان نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ایک سال سے مقدمہ زیر التوا ہے، کیس عدالت میں ہے پھر بھی ججز کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں۔
دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر ججز کی تعیناتی ضروری ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اس نقطے پر تفصیلی دلائل دوں گا۔
اس موقع پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ ایک دو ہفتے تعیناتیاں نہ بھی ہوں تو کچھ نہیں ہوگا، ججز چارج سنبھال چکے ہیں، انہیں نوٹس دینے کی قانونی حیثیت کا تعین آئندہ سماعت پر کریں گے۔
اس دوران جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ ججز کو نوٹس دینا مناسب نہیں ہوگا، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ گلگت بلتستان میں کون ججز تعینات کرتا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ججز تعیناتی وزیراعظم پاکستان کرتے ہیں۔
عدالت نے گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ میں تعینات ججز کو بذریعہ رجسٹرار نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی
?️ 21 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر
فروری
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ
جون
تھائی لینڈ میں حوکمت کے خلاف شدید مظاہرے، درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
?️ 21 مارچ 2021تھائی لینڈ (سچ خبریں) تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت
مارچ
لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اگست
مغرب نے صیہونی حکومت کے پرچم کو آگ لگائی
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: مغرب کے ذرائع ابلاغ نے آج ہفتہ کو خبر
ستمبر
ٹرمپ نے یوکرین کو پیوٹن کو کس قیمت پر بیچا؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی تجزیہ نگار نے ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان
مئی
نادیہ خان بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کیوں جذباتی ہوگئیں؟
?️ 27 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین میزبان و اداکارہ نادیہ
جون
مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب
?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری
فروری