?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس ویلکم کرتے ہیں جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا سے کہا کہ بہت شکریہ، آپ جیسے وکلاء کا ساتھ خوشی کا باعث ہے، ججز اور وکلاء ایک خاندان ہے، خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلا تیاری کرکے آئیں اور التوا سے گریز کریں۔
وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہہ لگایا۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل جسٹس عمرعطا بندیال نے پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلا م آباد میں منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اوروفاقی وزرا شرکت ہوئے ، تقریب میں سپریم کورٹ کے موجودہ اورریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔
تقریب میں جسٹس عمرعطا بندیال نے بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا، صدرمملکت عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال 2014ء میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔ عمران خان کو اہل صادق امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی فائزعیسی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے والے دس رکنی لارجر بینچ اوربرطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دینے والے بینچ کے سربراہ رہنے سمیت ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس اور سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد میں شامل 2 اہم اتحادی جماعتوں نے
جولائی
ہم نے ابھی تک شام میں اپنی افواج کو نشانہ بنائے جانے کا بدلہ نہیں لیا ہے
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: معتبر ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک شام
مارچ
بھارتی اداکارہ مونی رائے نے سورج نمیبار سے شادی کرلی
?️ 27 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمیبار
جنوری
ساڑھے تین سال میں ذمہ داری میری تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی، عمران خان
?️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران
اکتوبر
نئے مشرق وسطی کا امریکی صیہونی خواب کب مٹی میں ملا؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کے عمل اسلامی فرنٹ نے33 روزہ جنگ کی 17
جولائی
شمالی مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاھو کی کابینہ کی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:مقبوضہ شمالی فلسطین کے قصبے کریات شمونہ اور دیگر علاقوں
مئی
یوکرین کی معیشت تباہی کے دہانے پر؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وارننگ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجی
مارچ
ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ پر تنازع، دستاویز کو ناقص اور مشکوک
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کو انتہائی
جون