سپریم کورٹ مقدمات میں بہتر شواہد کی فراہمی کیلئے اے این ایف، پولیس رولز میں تبدیلیوں کی خواہاں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وفاقی حکام سے کہا ہے کہ وہ منشیات کو ضبط کرنے، اسے محفوظ کرنے اور ٹرائل کے لیے اسے استعمال کرنے کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر کا بطور ثبوت استعمال یقینی بنانے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور پولیس کے قوانین میں ترمیم پر غور کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام ادارے پیشہ ورانہ طور پر کام کریں اور ثبوت حاصل کرنے کے لیے تمام دستیاب قانونی ذرائع استعمال کریں کیونکہ قابل اعتماد پراسیکیوشن اور عدالتی فیصلہ سازی کا عمل عوامی تاثر کو بہتر بناتا ہے۔

چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناقص تفتیش، شواہد کی عدم موجودگی، پراسیکیوشن کے بری تفتیش سے متاثرہ مقدمات کی وجہ سے عدالتوں پر ضمانت کی درخواستوں کا بوجھ ہے۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 20 ستمبر کو زاہد سرفراز گِل کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت کی۔

زاہد سرفراز گل کو 29 مئی کو اسلام آباد سیکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمے میں جھوٹا پھنسایا گیا تھا، ان کے خلاف مقدمہ جوابی کارروائی کے طور پر درج کیا گیا تھا جب کہ 17 مئی کو انہوں نے کچھ پولیس اہلکاروں کے خلاف اپنی تحریری شکایت جمع کرائی تھی۔

درخواست گزار کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کہا کہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ زاہد گل جائے وقوع پر موجود ہی نہیں تھے لیکن تفتیشی افسر نے اس پہلو کا جائزہ نہیں لیا جب کہ درخواست گزار سے مبینہ طور پر ایک ہزار 833 گرام چرس برآمد ہوئی۔

عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ ٹرائل کورٹ کے اطمینان کے لیے اتنی ہی رقم کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے سے مشروط کرتے ہوئے ضمانت دی اور ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق اس طرح کی تلاشی کے وقت علاقے کے دو یا زیادہ معزز رہائشیوں کو ساتھ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ تلاشی، برآمدگی یا گرفتاری کے وقت پولیس اور اے این ایف کے ارکان ریکارڈ یا تصویر کیوں نہیں لیتے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر پولیس اور اے این ایف اہلکار اپنے موبائل فون کیمروں کو تلاشی، برآمدگی اور گرفتاری کی تصاویر ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کریں تو یہ جائے وقوع پر ملزمان کی موجودگی، نشہ آور اشیا کے ملزمان کے قبضے سے برآمدگی ثابت کرنے کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ اس سے اے این ایف اور پولیس کے خلاف لگائے جانے والے ان جھوٹے الزامات کا راستہ بھی روکا جا سکتا ہے کہ نشہ آور مواد برآمدگی مذموم مقاصد کے لیے کی گئی۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے

سوڈانی عراق سے غیر ملکی فوج کے فوری انخلا کے خواہاں 

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملکی سرزمین میں اتحادی

شام کے سلسلہ میں اردن کی پالیسی بدلنے کی وجوہات

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:ایک عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ حقیقت پسندی کی

چین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے

کیا غزہ کی جنگ دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ کر رہی ہے؟معروف امریکی تجزیہ کار

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی امور کے ایک معروف امریکی ماہر کا خیال

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار

?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے گریٹر اسرائیل کے بیان کو مسترد کر دیا 

?️ 16 اگست 2025پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے گریٹر اسرائیل کے بیان کو مسترد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے