سپریم کورٹ، ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط ایک ہی جگہ سے موصول، تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو موصول دھمکی آمیز خطوط کی تفتیش اسلام آباد پولیس، سی ٹی ڈی سمیت تمام اداروں کی جانب سے مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔

میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو موصول خطوط کی تفتیش سی ٹی ڈی اسلام آباد کر رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے، یہ خطوط سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ راولپنڈی سے بھیجے گئے تھے۔

خطوط پر اسٹیمپ سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاون کی ہے، خطوط کے پوسٹ باکس کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے، سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاون کے عملے سے بھی تفتیش کی جار رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس متعلقہ پوسٹ آفس کے تمام پوسٹ باکسز کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اکھٹی کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی عمارتوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت اردگرد کے کیمروں کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہے، ان فوٹیجز کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود تھے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

بعد ازاں گزشتہ روز 3 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

دھمکی آمیز خطوط لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے تھے، یہ خطوط نجی کوریئر کمپنی کے ملازم نے موصول کروائے تھے، جسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

جبکہ سپریم کورٹ کے جن ججز کو یہ دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے تھے اُن میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں جنہیں یہ خطوط یکم اپریل کو موصول ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، اِن چاروں ججز کو خطوط موصول ہونےکا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

حماس کے سینئر رہنما کا ٹرمپ کے منصوبے پر اپنا موقف واضح 

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میکسیکو کے صدر: ہم اپنی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کریں گے

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کے اس

امریکہ کا لبنان کو دھوکہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری

زلزلے میں اب تک 6234 افراد ہلاک ہوچکے ہیں: ترکی

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ شام کے زلزلے

سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

?️ 29 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی

دمشق میں ایک فوجی بس کے راستے میں دو دھماکے

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے الرائیس پل

غزہ میں طبی امداد کی فراہمی مسلسل تاخیر کا شکار، طبی سامان کی شدید قلت: عالمی ادارۂ صحت

?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے غزہ میں انسانی اور طبی امداد کی

اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار

?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے