سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19 شکایات سماعت کیلئے منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے مختلف ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا، اور ان میں سے 19 کو متفقہ طور پر سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس سے قبل اسی ہفتے، چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کیا تھا، تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف زیر التوا تقریباً 2 درجن شکایات پر غور کیا جا سکے، اور شکایات کو نمٹانے کے عمل کو منظم بنانے اور ججز کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا سکے۔

آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 24 شکایات کا جائزہ لیا، اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 19 شکایات کو متفقہ طور پر دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ 5 دیگر کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی، جب کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد جنید غفار نے بھی شرکت کی۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ایس جے سی سیکریٹریٹ سروس رولز 2025 کے مجوزہ مسودے کی کونسل نے منظوری دے دی ہے۔

بیان کے مطابق انکوائری کا طریقہ کار 2005 اور ضابطہ اخلاق میں ترامیم کو قانونی اور مسودہ نویسی کے نقطہ نظر سے جانچنے کی ضرورت ہے، جس پر مزید غور و خوض درکار ہے۔

ایس جے سی نے جسٹس منیب اختر کو ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی تجاویز پیش کرنے والی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

فروری میں ایس جے سی نے آئینی عہدے داروں کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا تھا، ان میں سے 40 کو نمٹا دیا گیا تھا، 5 پر تبصرے طلب کیے اور ایک کیس میں مزید معلومات کی درخواست کی تھی۔

مشہور خبریں۔

لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ پر تنقید کی

?️ 18 اگست 2025لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ

ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی

عمران خان سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس

حزب اللہ کے راکٹ لانچرز اور ڈرون تل ابیب کے لئے ایک ڈراؤنا خواب

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  لبنان میں حزب اللہ کے میزائلوں کا خوف صہیونیوں کا

صدر مملکت نے  چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم

مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 3200 فلسطینی گرفتار

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اتوار کے

آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کیلئے وزیر اعظم لندن پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سربراہ مسلم لیگ

روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان کردیا

?️ 17 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے