سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات نہیں مانتے تو فی کس 25ہزار جرمانہ کیا جائیگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات نہیں مانتے تو فی کس 25ہزار جرمانہ کیا جائیگا،عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
 اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے کہاکہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیں،فہرست 26فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیا تھا۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سینیٹ کا ممبر اور تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کرنی ہے،فیصل جاوید نے اپنی درخواست میں مزید یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے، ملاقات کے دوران پرائیویسی کے بھی احکامات بھی جاری کیے جائیں۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اپنے وکلا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی۔
عمران خان کی وکلا سے اکیلے میں ملاقات کرنے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی تھی۔وکلاءکا کہناتھا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو وکلا سے اکیلے میں بات نہیں کرنے دی جاتی، وکلا سے ملاقات کے دوران دو جیل اہکار زبردستی موجود ہوتے ہیں، جیل انتظامیہ نئے پارٹی ممبران اور نو منتخب اراکین سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے اکیلے میں ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کو سیاسی معاونین سے ملاقات کرانے کے احکامات بھی جاری کرے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کو جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو وکلا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے

پاکستانی سینما گھروں میں انڈونیشین ہارر فلموں کا رجحان

?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آپ

مغرب اسلامی معاشرے کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب

گارڈین: ٹرمپ انتظامیہ کمزوروں کی زندگی مشکل بنا کر "نرم یوجینکس” کو نافذ کر رہی ہے

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں جبری نس بندی

آٹھویں سالگرہ کے موقع پر الحشد الشعبی کی فوجی پریڈ

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   وزیر اعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مصطفی

ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں دوست اور دشمن کے ساتھ نئے تقابل کا آغاز

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے اور وائٹ ہاؤس میں اقتدار

مقاومتی قائدین کی گرفتاری سے فلسطینی انقلابی جذبے کو تقویت ملتی ہے: اسلامی جہاد

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  اسلامی جہاد تحریک نے اتوار کے روز مغربی کنارے کے

پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے